emman core

54 Pins
·
7mo
(شارٹ تدبر از قلم دعااور ) كَذلِكَ يُبَيِّنُ اللَّهُ لَكُمُ الايْتِ لَعَلَّكُمْ تَعْقِلُونَ کالی گھٹاؤں کے بعد سورج کی روشنی، رات کے بعد دن، نیند کے بعد بیداری، غم کے بعد خوشی، مشکل کے ساتھ آسانی۔ یہ ہر آن بدلتے ہوئے لمحات اس بات کے شاہد ہیں کہ یہ دنیا کس قدر عارضی ہے۔ یہاں کچھ بھی زیادہ دیر کے لیے رہنے والا نہیں ہے۔ اللہ نے بار بار قرآن میں ان کی طرف ہماری توجہ کیوں دلوائی ہے ؟ تاکہ ہم سوچیں کہ ہم اپنی زندگی میں جہاں کہیں stuck ہو گئے ہیں، ہم نے یہاں ہمیشہ نہیں رہنا بلکہ یہ تو ہماری کہانی میں ایک چھوٹا سا twist ہے۔ آگے ہماری زندگی میں بھی اچھا وقت آنے والا ہے۔ ہمیں بس اپنے رب پر یقین کرنا ہے جو تمام جہانوں کو بہترین طریقے سے چلا رہا ہے۔ اسی طرح اللہ تمہارے لیے اپنی آیات واضح کرتا ہے تاکہ تم لوگ عقل سے کام لو۔ (24:61)