بہاماس (Bahamas) جسے سرکاری طور پر کامن ویلتھ آف دی بہاماس بھی کہا جاتا ہے، 27 بڑے جزائر، 661 چھوٹے جزائر اور 2,387 سمندری چٹانوں پر مشتمل ہے۔ یہ ملک کیوبا کے شمال میں بحر الکاہل کے کنارے واقع ہے۔ اس کے شمال مغرب میں امریکا واقع ہے۔ کل زمینی رقبہ 13,939 مربع کلومیٹر ہے اور کل آبادی کا تخمینہ 3,30,000 ہے۔ امریکی ڈالر (USD) بھی بہامین ڈالر (BSD) کے ساتھ بطور کرنسی استعمال ہوتا ہے۔ دار الحکومت نساؤ ہے۔

بہاماس
بہاماس
بہاماس
پرچم
بہاماس
بہاماس
نشان

 

شعار
(انگریزی میں: Forward, Upward, Onward, Together ویکی ڈیٹا پر (P1451) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ترانہ:
زمین و آبادی
متناسقات 25°00′N 77°24′W / 25°N 77.4°W / 25; -77.4   ویکی ڈیٹا پر (P625) کی خاصیت میں تبدیلی کریں[1]
پست مقام بحر اوقیانوس (0 میٹر )  ویکی ڈیٹا پر (P1589) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رقبہ 13878.0 مربع کلومیٹر   ویکی ڈیٹا پر (P2046) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
دارالحکومت نساؤ   ویکی ڈیٹا پر (P36) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
سرکاری زبان انگریزی   ویکی ڈیٹا پر (P37) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
آبادی 399440 (2023)[2]  ویکی ڈیٹا پر (P1082) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
خواتین
193737 (2019)[3]
194506 (2020)[3]
195028 (2021)[3]
195817 (2022)[3]  سانچہ:مسافة ویکی ڈیٹا پر (P1540) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مرد
210821 (2019)[3]
211965 (2020)[3]
212878 (2021)[3]
214167 (2022)[3]  سانچہ:مسافة ویکی ڈیٹا پر (P1539) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
حکمران
طرز حکمرانی آئینی بادشاہت   ویکی ڈیٹا پر (P122) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعلی ترین منصب چارلس سوم (8 ستمبر 2022–)  ویکی ڈیٹا پر (P35) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
قیام اور اقتدار
تاریخ
یوم تاسیس 10 جولا‎ئی 1973  ویکی ڈیٹا پر (P571) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عمر کی حدبندیاں
شادی کی کم از کم عمر 18 سال   ویکی ڈیٹا پر (P3000) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
دیگر اعداد و شمار
منطقۂ وقت متناسق عالمی وقت−05:00   ویکی ڈیٹا پر (P421) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ٹریفک سمت بائیں [4]  ویکی ڈیٹا پر (P1622) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ڈومین نیم bs.   ویکی ڈیٹا پر (P78) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
سرکاری ویب سائٹ باضابطہ ویب سائٹ  ویکی ڈیٹا پر (P856) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
آیزو 3166-1 الفا-2 BS  ویکی ڈیٹا پر (P297) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بین الاقوامی فون کوڈ +1242  ویکی ڈیٹا پر (P474) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
Map

بہاماس 1492ء میں کولمبس کی پہلی منزل تھی۔ 1513ء سے 1648ء تک غیر آباد رہا اور اس کے بعد برمودا میں موجود برطانویوں نے یہاں آباد ہونا شروع کر دیا۔

1718ء میں اسے برطانوی کالونی کا درجہ دے دیا گیا۔ امریکا کی جنگِ آزادی کے بعد ہزاروں کی تعداد میں تاجِ برطانیہ کے وفاداروں اور سیاہ فام غلاموں نے بہاماس کا رخ کیا اور آباد ہونے لگے۔ برطانوی سلطنت میں 1807ء میں غلاموں کی تجارت کو ختم کر دیا گیا۔ اس اعلان کے ساتھ ہی غلاموں سے بھرے برطانوی شاہی بحریہ کے جہازوں سے غلاموں کو آزاد کر دیا گیا۔ ان میں سے کچھ بہاماس میں بس گئے۔ 1834ء میں غلامی کو یکسر ختم کر دیا گیا اور انہی آزاد کردہ غلاموں کی اگلی نسلیں بہاماس میں آباد ہیں۔

فی کس آمدنی کے اعتبار سے شمالی امریکا میں بہاماس تیسرے نمبر پر امریکا اور کینیڈا کے بعد آتا ہے۔ اس کے علاوہ امریکا اور میکسیکو کی سرحد کے جنوب میں واقع امیر ترین ملک ہے۔ اس کے علاوہ سیاہ فام آبادی کی بھاری اکثریت والے ممالک میں سب سے زیادہ امیر ملک بہاماس ہی ہے۔

تاریخ

ترمیم

ٹینو نسل کے افراد ہسپانولیا اور کیوبا سے بہاماس کے غیر آباد جزیرے پر 11 ویں صدی عیسوی میں آئے۔ یہ لوگ لوکین کہلاتے تھے۔ انداز ہے کہ کرسٹوفر کولمبس کی 1492ء میں یہاں آمد کے وقت لوکین لوگوں کی تعداد 30,000 سے زیادہ تھی۔ کرسٹوفر کولمبس کے قدم جہاں پہلی بار پڑے، وہ جزیرہ سان سلواڈور کے نام سے مشہور ہے۔

تاہم لوکین افراد یورپی اقوام کی لائی ہوئی بیماریوں سے اپنا بچاؤ نہ کر سکے اور ساری قوم ہی معدوم ہو گئی۔

خیال کیا جاتا ہے کہ 17ویں صدی سے قبل یورپی یہاں آباد ہونے سے کتراتے رہے تھے۔

1670ء میں بادشاہ چارلس دوم نے ان جزائر کو اپنی ملکیت میں لے لیا جس کے بعد سے یہاں تجارت، ٹیکس اور گورنر کے تعین وغیرہ جیسے اختیارات بادشاہ نے کرائے پر دینے شروع کر دیے۔

18ویں صدی

ترمیم

اس ملکیتی دور میں بہاماس بحری قذاقوں کی جنت بن گیا۔ اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے 1718ء میں برطانوی حکومت نے مسلح دستے بھیجے جنھوں نے کافی کوشش کے بعد ان قذاقوں کو ختم کر دیا۔

امریکا کی جنگِ آزادی کے دوران یہ جزائر امریکی بحری فوج کا نشانہ تھے۔

1782ء میں یارک ٹاؤن میں برطانویوں کی شکست کے بعد ہسپانوی بیڑا ساحل پر پہنچا اور شہر پر بغیر کسی لڑائی کے قابض ہو گیا۔

امریکا کی آزادی کے بعد 7,300 برطانوی وفادار اپنے غلاموں کے ہمراہ نیو یارک، فلوریڈا اور دی کیرولینا سے فرار ہو کر بہاماس پہنچے۔ انہی افراد نے کئی جزیروں پر کاشتکاری شروع کر دی اور جلد ہی سیاسی قوت بن کر ابھرے۔ اس وقت یہاں کی زیادہ تر آبادی سیاہ فام افریقیوں پر مشتمل تھی۔

برطانویوں نے 1807ء میں غلاموں کی تجارت کو ختم کر دیا جس کی وجہ سے ان جزائر پر ہزاروں کی تعداد میں آزاد غلاموں نے رہائش اختیار کر لی۔ برطانوی سلطنت سے آخر کار یکم اگست 1834ء کو غلامی بالکل ختم کر دی گئی۔

20ویں صدی

ترمیم

دوسری جنگِ عظیم کے بعد جدید سیاسی ترقی ہونا شروع ہوئی۔ 1950ء کی دہائی میں اولین سیاسی جماعتیں بننا شروع ہوئیں اور 1964ء میں برطانیہ نے بہاماس کو اندرونی خود مختاری دے دی۔

1967ء میں سر لنڈن پیڈلنگ یہاں کے پہلے پریمئر بنے۔ 1968ء میں ان کا عہدہ وزیر اعظم کا بن گیا۔ 1973ء میں بہاماس مکمل طور پر آزاد ہو گیا تاہم دولتِ مشترکہ کی رکنیت کو برقرار رکھا۔

بہاماس کی معیشت کے دو اہم ستون ہیں جو سیاحت اور سمندر پار معاشی سہولیات ہیں۔ تاہم تعلیم، صحتِ عامہ، ہاؤسنگ، بین الاقوامی پیمانے پر منشیات کی منتقلی اور ہیٹی سے غیر قانونی طور پر آنے والے تارکین وطن جیسے اہم مسائل ہیں۔

جغرافیہ اور موسم

ترمیم

بہاماس خطوط ارض بلد 20 اور 28 شمالاً جبکہ طول بلد 72 اور 80 غرباً کے درمیان واقع ہے۔

ریاست ہائے متحدہ کے نزدیک ترین جزیرے کا نام بمینی ہے جسے بہاماس کا گیٹ وے بھی کہاتا جاتا ہے۔ جنوب مشرقی جزیرہ اناگوا کہلاتا ہے۔ سب سے بڑا جزیرہ انڈروس ہے۔ دار الحکومت نساؤ نیو پرووائیڈنس نامی جزیرے پر آباد ہے۔

تمام جزیرے مسطح اور نیچے ہیں اور زیادہ تر 15 سے 20 میٹر تک سطح سمندر سے بلند ہیں۔ ملک میں بلند ترین مقام کومو نامی پہاڑی ہے جو سطح سمندر سے 63 میٹر بلند ہے۔

موسم

ترمیم

بہاماس کا موسم نیم استوائی سے استوائی نوعیت کا ہے اور خلیجی بحری رو کی وجہ سے معتدل رہتا ہے۔ تاہم گرمیوں اور خزاں میں یہاں سے ہری کین یعنی سمندری طوفان گذرتے ہیں۔

بہاماس میں درجہ حرارت کبھی بھی صفر درجے تک نہیں پہنچا لیکن دو سے تین ڈگری سینٹی گریڈ تک درجہ حرارت چلا جاتا ہے۔ فری پورٹ کے مقام پر جنوری 1977ء میں بارش کے دوران معمولی مقدار میں برف بھی گرتی دیکھی گئی تھی۔ اس وقت میامی کے علاقے میں عام برفباری ہو رہی تھی۔ اس وقت یہاں کا درجہ حرارت 4.5 ڈگری تھا۔

حکومت اور سیاست

ترمیم

بہاماس خود مختار اور آزاد ملک ہے۔ تاہم سیاسی اور قانونی نظام زیادہ تر برطانوی نظام سے نکلا ہے۔ بہاماس میں پارلیمانی جمہوریت ہے جہاں دو اہم سیاسی جماعتیں ہیں۔ ان کے نام فری نیشنل موومنٹ اور پروگریسو لبرل پارٹی ہیں۔

کل ملازمتوں کا نصف حصہ سیاحت کی صنعت سے وابستہ ہے تاہم حالیہ معاشی بحران کی وجہ سے سیاحوں کی تعداد کافی کم ہو گئی ہے۔ اسی تناسب سے بینکاری اور بین الاقوامی معاشی سرگرمیاں بھی کم ہو گئی ہیں۔

بہاماس اقوامِ دولتِ مشترکہ اور دولتِ مشترکہ کا رکن ہے۔ ملکہ الزبتھ دوم کو ریاستی سربراہ کا درجہ ملا ہوا ہے جن کی نمائندگی گورنر جنرل کرتا ہے۔

قانون سازی کا اختیاری دو ایوانوں والی پارلیمان کے پاس ہے۔ اس میں 41 اراکین پر مشتمل ہاؤس آف اسمبلی یعنی ایوانِ زیریں اور 16 رکنی سینیٹ یعنی ایوانِ بالا شامل ہیں۔ ایوانِ زیریں کے اراکین بذریعہ انتخاب چنے جاتے ہیں جبکہ ایوانِ بالا کے اراکین کو گورنر جنرل مقرر کرتا ہے۔ تاہم ان 16 اراکین میں سے 9 کا تقرر گورنر جنرل وزیرِ اعظم کے مشورے، 4 کا انتخاب حزبِِ اختلاف کے سربراہ کے مشورے سے جبکہ بقیہ تین اراکین کو گورنر جنرل وزیرِ اعظم اور حزبِ اختلاف کے سربراہ کے مشورے سے کرتا ہے۔ ہاؤس آف اسمبلی تمام تر قانون سازی کرتا ہے۔

وزیر اعظم کو حکومتی سربراہ کا درجہ حاصل ہوتا ہے اور ہاؤس آف اسمبلی میں اکثریتی جماعت کا لیڈر ہوتا ہے۔ زیادہ تر اختیارات کابینہ کو حاصل ہوتے ہیں جسے وزیرِ اعظم اپنی جماعت سے چنتا ہے۔

آئین میں بول چال، پریس، عبادت، نقل و حرکت وغیرہ کی آزادی یقینی بنائی گئی ہے۔ جغرافیائی اعتبار سے کریبئن کا حصہ نہ ہونے کے باوجود بہاماس کریبئن کمیونٹی کا حصہ ہے۔ یہاں عدلیہ آزاد ہے۔ زیادہ تر قوانین برطانوی قوانین سے اخذ کیے گئے ہیں۔

معیشت

ترمیم

کریبئن کے امیر ترین ممالک میں سے ایک بہاماس کی معیشت کا زیادہ تر انحصار سیاحت پر ہے جو کل ملکی معیشت کے 60 فیصد کے برابر ہے۔ نصف سے زیادہ ملازمتیں بھی سیاحت سے وابستہ ہیں۔ سیاحت کے بعد دوسری اہم صنعت معاشی خدمات ہیں جو کل معیشت کے 15 فیصد کے لگ بھگ ہیں۔

ملکی معیشت کا انحصار ٹیکس پر ہے۔ حکومتی آمدنی کا بڑا حصہ درآمدی محصول، لائسنس فیس، جائداد اور سرکاری ٹکٹوں سے حاصل ہوتا ہے۔ تاہم بہاماس میں کسی قسم کا انکم ٹیکس، کارپوریٹ ٹیکس، کیپیٹل گین ٹیکس، ویلیو ایڈڈ ٹیکس یا دولت ٹیکس نہیں۔ کل ملکی آمدنی کا تقریباً 22 فیصد حصہ ٹیکسوں سے آتا ہے۔ افراطِ زر کی شرح محض 3.7 فیصد ہے۔

فی کس آمدنی کے اعتبار سے بہاماس امریکا کے براعظم میں تیسرے نمبر پر ہے۔

نسلی گروہ

ترمیم

افریقی بہاماس

ترمیم

افریقی بہاماس سے مراد وہ افراد ہیں جن کے آبا و اجداد کا تعلق براعظم افریقہ سے تھا۔ بہاماس میں آنے والے اولین افریقی دراصل آزاد کردہ غلام تھے جو نئی زندگی کی تلاش میں بہاماس آن آباد ہوئے۔ اس وقت بہاماس میں افریقی النسل افراد آبادی کے 85 فیصد کے برابر ہیں۔

یورپی

ترمیم

یورپی بہاماس افراد کی کل تعداد تقریباً 38,000 ہے۔ یہ افراد امریکی اور برطانوی النسل ہیں۔ یہ افراد کل آبادی کا 12 فیصد ہیں۔

آبادی کی خصوصیات

ترمیم

بہاماس کی کل آبادی 3,54,563 افراد پر مشتمل ہے۔

فہرست متعلقہ مضامین بہاماس

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1.     "صفحہ بہاماس في خريطة الشارع المفتوحة"۔ OpenStreetMap۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 نومبر 2024ء 
  2. https://data.who.int/countries/044 — اخذ شدہ بتاریخ: 22 نومبر 2024
  3. ^ ا ب ناشر: عالمی بینک ڈیٹابیس
  4. http://chartsbin.com/view/edr