سیلاب
سیلاب کسی بھی مقام پر اضافی پانی کا بہاؤ کہلاتا ہے جس کی وجہ سے زمین زیر آب آ جائے۔[1]یورپی یونین کے سیلاب سے متعلق تحقیقی ادارے کے مطابق سیلاب کسی بھی علاقے کا محدود وقت تک زیر آب آجانا ہے؛ ایسا علاقہ جو عام طور پر خشک رہتا ہے۔[2] اس کے علاوہ سیلاب کی تعریف پانی کے بہاؤ کے لحاظ سے بھی کی جاتی ہے، جس کے مطابق، سیلاب کسی مدوجذر کے نتیجے میں پانی کے خشک علاقوں کی طرف بہاؤ کا نام ہے۔[3]
سیلاب کسی بھی دریا یا جھیل میں موجود پانی کی وجہ سے تب پیش آتا ہے، جب کہ اس میں گنجائش سے زیادہ پانی بھر جائے اور اضافی پانی کناروں سے باہر بہہ نکلے۔[4]
چونکہ جھیلوں اور تالابوں میں پانی کی مقدار موسم اور برف کے پگھلاؤ سے مشروط ہوتی ہے اور ان قدرتی وسائل میں پانی کی سطح بڑھتی اور گھٹتی رہتی ہے، تو سیلاب عام طور پر اسی وقت اہمیت اختیار کرتا ہے جب یہ زرعی زمینوں اور شہری یا دیہی آبادیوں کو نقصان پہنچائے۔
سیلاب دریاؤں میں بھی برپا ہو سکتے ہیں۔ جب پانی کا بہاؤ دریا کی قدرتی گنجائش سے بڑھ جائے اور خاص طور پر دریا کے موڑ یا نشیبی علاقوں میں اس کا پانی کناروں سے بہہ نکلے تو ایسی صورت کو تکنیکی لحاظ سے سیلاب کہا جاتا ہے۔ سیلاب اکثر آبادیوں، زرعی املاک اور جنگلات کو نقصان پہنچاتا ہے۔ سیلاب کی وجہ سے ہونے والے جانی نقصانات سے بچنے کا ایک طریقہ یہ ہے کہ دریا کے ساتھ ساتھ تمام نشیبی علاقوں سے دور رہا جائے۔ چونکہ انسانی تہذیبوں میں یہ بات عام ہے کہ کاروبار، سہولیات اور سستی اور بروقت مواصلات کی وجہ سے دریاؤں کے نشیبی علاقوں میں آباد کاریاں کی جاتی ہیں، اس لیے انسانی آبادیوں کو وقت کے ساتھ ساتھ سیلاب کی وجہ سے درپیش خطرات میں اضافہ ہوا ہے۔ بعض محققین کا خیال یہ ہے کہ نشیبی علاقوں میں دریا کے کنارے صدیوں سے آباد انسانی آبادیاں سیلابی خطرات سے آگاہ ہیں، لیکن وقت کے ساتھ ساتھ ان آبادکاریوں میں اضافہ ہوا ہے۔ اس کی ممکنہ وجہ یہ ہے کہ سیلاب سے ہونے والے مالی نقصانات دراصل یہاں آباد ہونے کی وجہ سے ملنے والے معاشی و سماجی فوائد سے کہیں کم ہیں۔
ایوان تصویر
ترمیم-
اکتوبر 1634 میں جرمنی اور ڈنمارک کے شمالی سمندر کے ساحل پر آنے والے سیلاب کی ہم عصر تصویر۔
-
وسطی جاوا ، جاوا میں سیلاب سے پناہ مانگنے والے لوگ۔ سی اے 1865–1876.
-
سمندری طوفان کترینہ کے نتیجے میں نیو اورلینز کے سیلاب کا منظر.
-
اٹلی کے شہر وینس میں "باقاعدہ" سیلاب۔
-
شمالی علاقہ ، آسٹریلیا کے دارالحکومت ڈارون میں شدید مون سون کی بارش اور تیز جوار کی وجہ سے ایک نالے میں سیلاب۔
-
جدہ سیلاب ، سعودی عرب میں کنگ عبداللہ اسٹریٹ کا احاطہ کرتا ہے۔
-
بہار کے موسم میں ، فن لینڈ میں ایک فلیٹ پڑے ہوئے علاقے آسٹروبوتھنیا میں سیلاب کافی عام ہے۔ جنوبی اوسٹروبوتنیا کے الماجوکی میں سیلاب سے گھرا ہوا مکان۔
-
ٹوالیڈو، اوہائیو میں واٹر اسٹریٹ پر سیلاب ،1881.
-
وشاکھاپٹنم میں طوفان ہودود کی وجہ سے سیلاب.
-
1991 میں بنگلہ دیش کے طوفان کے بعد سیلاب ، جس میں تقریبا 140،000 افراد ہلاک ہوئے تھے.
-
اکتوبر 2005 میں سمندری طوفان ولما کے طوفان کی لہر سے ریاست ہائے متحدہ کے کلیدی مغرب ، فلوریڈا کے قریب سیلاب آیا۔
-
اپریل 2013 میں برازیل ، نٹل ، ریو گرانڈے ڈو نورٹے کی ایک گلی میں سیلاب آرہا ہے۔
-
کرسمس کے موقع پر جونیپر اسٹریٹ اٹلانٹا کی ایک پارکنگ میں ال نینو ایونٹ کی وجہ سے گرج چمک کے ساتھ معمولی سیلاب۔ اسی ایل نینو نے اٹلانٹا میں جنوری کے دوران ریکارڈ کی گئی بلندیوں کی وجہ بنائی۔
-
مختصر وقت میں تیز بارش کی وجہ سے تیز سیلاب آگیا۔
-
اکتوبر 2005 کے اوائل میں جب بارش نے شمال مغربی بنگلہ دیش کے دریاؤں کو اپنے کنارے پر دھکیل دیا تھا تو درجنوں دیہات ڈوب گئے تھے۔ناسا کے ٹیرا سیٹیلائٹ پر اعتدال پسند ریزولوشن امیجنگ اسپیکٹروڈیومیٹر (موڈس) نے 12 اکتوبر 2005 کو سیلاب سے متاثرہ گھاگٹ اور عطائی ندیوں کی سب سے اوپر کی تصویر حاصل کی۔ندیوں کا گہرا نیلا سیلاب کی تصویر میں دیہی علاقوں میں پھیل گیا ہے۔
-
کولوراڈو ، 2013 میں سیلاب کے بعد
-
سن 2010 میں افغانستان کے ننگرہار میں سیلاب سے بچاؤ ، افغان فضائیہ اور یو ایس اے ایف کے فضائی مشیران کے ہمراہ
حوالہ جات
ترمیمویکی ذخائر پر سیلاب سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |