29 مئی
27 مئی | 28 مئی | 29 مئی | 30 مئی | 31 مئی |
واقعات
ترمیم- 1453ء -قسطنطنیہ کا زوال: سلطان محمد ثانی کے ماتحت عثمانی فوجوں نے 53 دن کے محاصرے کے بعد قسطنطنیہ پر قبضہ کیا، 2,000 سال سے زائد عرصے کے بعد رومی سلطنت کا خاتمہ کیا۔
- 1807 - مصطفی رابع سلطنت عثمانیہ کے سلطان اور اسلام کے خلیفہ بنے۔
- 1953ء - نیوزی لینڈ کے ایڈمنڈ ہلیری اور شیرپا ٹینزنگ نورگے ماؤنٹ ایورسٹ کی چوٹی پر پہنچنے والے پہلے لوگ بن گئے۔
- 1988ء - صدر پاکستان جنرل ضیاء الحق نے محمد خان جونیجو کو وزارت عظمی سے برطرف کر دیا اور پارلیمان کو توڑ دیا ملک میں مارشل لا نافذ کر دیا۔
- 1916ء امریکا نے جمہوری ڈومینیکا پر کامیاب حملہ کیااور انیس سو چوبیس تک قیام کیا [1]
ولادت
ترمیم- 1868ء - عبد المجید ثانی، سلطنت عثمانیہ کے آخری خلیفہ
- 1917ء - جان ایف کینیڈی، ریاستہائے متحدہ امریکا کے پینتیسویں صدر
- 1938ء - شکیل کمال، پاکستانی ٹیلی ویژن اداکار
- 1940ء - فاروق احمد خان لغاری، پاکستان کے آٹھویں صدر
وفات
ترمیم- 1035ء - ابن السمح، الاندلس سے ریاضی دان اور ماہر فلکیات
- 1972ء - پرتھوی راج کپور، بھارتی اداکار
- 1987ء - چرن سنگھ، بھارت کے پانچویں وزیر اعظم
- 2020ء - اجیت جوگی، چھتیس گڑھ کے پہلے وزیر اعلیٰ
- 2022ء - سدھو موسے والا، بھارتی گلوکار اور اداکار
تعطیلات و تہوار
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب پ ت "آج کا دن تاریخ میں"۔ اردو ڈاٹ کو
"