2 مئی
30 اپریل | 1 مئی | 2 مئی | 3 مئی | 4 مئی |
2 مئی حالیہ برسوں میں |
2024 (جمعرات) |
2023 (منگل) |
2022 (پير) |
2021 (اتوار) |
2020 (ہفتہ) |
2019 (جمعرات) |
2018 (بدھ) |
2017 (منگل) |
2016 (پير) |
2015 (ہفتہ) |
واقعات
ترمیم- 1885ء - بلجیم کے بادشاہ لیوپولڈ دوم نے کانگو آزاد ریاست کی بنیاد رکھی۔
- 1889ء - حبشہ کے شاہنشاہ مینیلیک دوم نے اطالیہ کے ساتھ دوستی کا معاہدہ کر لیا۔
- 1900ء - بوئر جنگ کے دوران سویڈن کے بادشاہ آسکر دوم نے برطانیہ کا ساتھ دینے کا اعلان کر دیا۔
- 1945ء - روسی فوجوں نے برلن پر قبضہ کر لیا اور رائخستاگ پر اپبا جھنڈا لہرایا۔
- 1953ء - اردن میں شاہ حسین کی تخت نشینی۔
- 1982ء - فاکلینڈ جنگ میں برطانوی جہاز کانکرر نے ارحنٹائن جہاز جنرل بلگرانو کو ڈبا دیا۔
- 1997ء - ٹونی بلیئر برطانیہ کے وزیر اعظم بن گئے۔
- 2008ء - میانمار میں نرگس نامی ہوائی طوفان سے ایک لاکھ تیس ہزار سے زائد افراد ہلاک جبکہ لاکھوں لوگ بے گھر ہوئے [1]
- 2005ء - لاہورمیں گیس سلنڈر پھٹنے سے تین عمارتیں تباہ ہوگئیں جس سے سولہ افراد ہلاک ہوئے [1]
- 2005ء - عراقی تاریخ میں پہلی بار منتخب حکومت نے اقتدارسنبھالا[1]
- 1971ء - امریکا میں جنگ مخالف احتجاج کے دوران تیرہ ہزار افراد کو گرفتار کیا گیا[1]
- 1933ء - جرمنی میں ہٹلر نے ٹریڈ یونینز پر پابندی عائد کردی[1]
- 1972 - صبح سویرے کیلوگ اور والیس، ایڈاہو کے درمیان واقع سنشائن مائن میں آگ لگ گئی، جس سے 91 مزدور ہلاک ہو گئے۔
- 2004ء - یلوا قتل عام تقریباً 630 مسلمانوں کو عیسائیوں نے قتل کیا۔
- 2008ء - سمندری طوفان نرگس نے برما میں لینڈ فال کیا 138,000 سے زیادہ افراد ہلاک اور لاکھوں افراد بے گھر ہو گئے۔
- 2014ء - بدخشاں، افغانستان میں دو مٹی کے تودے گرنے سے 2500 افراد لاپتہ ہو گئے۔
ولادت
ترمیم- 1240ء - شہنشاہ دوزونگ، چین کے سونگ خاندان کا پندرھواں شہنشاہ
- 1360ء - شہنشاہ یونگلو، چین کے منگ خاندان کا تیسرا شہنشاہ
- 1729ء - کیتھرین اعظم، روسی ملکہ
- 1912ء - غازی بن فیصل، عراق کا بادشاہ
- 1924ء ـ جمال ابڑو، سندھی شاعر
- 1929ء - جگمے دورجی وانگچوک، بھوٹان کا بادشاہ
- 1935ء - فیصل دوم، عراق کے بادشاہ
- 1953ء - جمال عبدالطیف، امریکی باسکٹ بال کھلاڑی
- 1969ء - برائن لارا، ٹرینیڈاڈ ویسٹ انڈیز کا کرکٹ کھلاڑی
- 1972ء - ڈوین جانسن، امریکی اداکار اور پیشہ ور پہلوان
وفات
ترمیم- 1519ء - لیونارڈو ڈا ونچی، اطالوی مصور
- 1941ء - ابراہیم طوقان، فلسطینی شاعر
- 1979ء - گیلیو ناٹا، اطالوی کیمیادان اور نوبل انعام یافتہ
- 1997ء - جان ایکلس، آسٹریلوی ماہر اعصابیات، طبیب اور نوبل انعام یافتہ
- 2011ء - اسامہ بن لادن، القاعدہ کے پہلے جنرل امیر
تعطیلات و تہوار
ترمیم—ایران میں اساتذہ کا دن منایا جا تاہے [1]