مندرجات کا رخ کریں

عمان کا پیغام

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

عمان کا پیغام مسلم دنیا میں رواداری، تسامح اور اتحاد کا ایک اعلان ہے جو 9 نومبر، 2004ء (27 رمضان المبارک 1425 ہجری) کو اردن کے شاہ عبد اللہ دوم بن حسین کی طرف سے شائع کیا گیا۔[1] بعد ازاں مسلمان کی تعریف، تکفیر اور فتویٰ کی اشاعت کے اصولوں کو مرکوز کرتے ہوئے 50 سے زائد مسلم ممالک کے 200 علما (دانشوران) کی جانب سے ایک تین نکاتی فیصلہ شائع کیا گیا۔[2]

اندرجات

[ترمیم]

عمان کا پیغام اردن، عمان میں قاضی القضا شیخ عزالدین التمیمی نے شاہ عبد اللہ دوم اند بہت سے مسلمان علما کی موجودگی میں رمضان کے خطاب کے طور پردیا۔[3] بین الاقوامی بحران کی جماعت (انگریزی: International Crisis Group) کی ایک شائع کردہ رپورٹ کے مطابق خطاب میں دردمندی، برداشت، قبولیت اور مذہبی آزادی کی بنیادی اسلامی اقدار پر دوبارہ زور دیا گیا۔"[1] اگلے سال، جولائی 2005 میں 50 مسلم ممالک کے 200 مسلمان علما کے ایک اجلاس کے بعد تین نکاتی فیصلہ شائع کیا گیا جو بعد میں ‘عمان کے پیغام کے تین نکات‘ ('Three Points of the Amman Message') کے نام سے جانا گیا۔[2] اس اعلان میں اس بات پر توجہ دلائی گئی کہ:[4]

  1. اسلام میں آٹھ قانونی مذاہب اور متغیر شاخیں تسلیم کی گئی ہیں جس کی تفصیل یہ ہے:[5]
    1. سنی حنفی
    2. سنی مالکی
    3. سنی شافعی
    4. سنی حنبلی
    5. سنی ظاہری
    6. شیعہ جعفری (بشمول اسماعیلی)
    7. شیعہ زیدی
    8. اباضیہ
    • درج ذیل مذاہب/طریق/عقائد کے مقلدین کو مرتد قرار دینے سے منع کیا گیا:[5]
    1. اشعری مذہب
    2. حقیقی تصوف کے طریقے (صوفی ازم)
    3. حقیقی “سلفی تحریک“ عقائد کے حاملین
  2. اُن دوسرے تمام فرقوں کی تکفیر کی ممانعت کی گئی ہے جو مسلمان مانے جاتے ہیں۔
  3. خلاف شرع فتاویٰ کی روک تھام کے لیے یہ بنیادی شرائط رکھی گئی ہیں۔

عبد اللہ دوم نے اس پیغام کے اعلان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا، “ہم نے محسوس کیا ہے کہ اسلام کے برداشت سے متعلق پیغام کو اسلام کی روح سے ناواقف مغربی دنیا کے کچھ لوگوں اور غیر ذمہ دارانہ اعمال کو چھپانے کے لیے اپنا تعلق اسلام سے ظاہر کرنے والے کچھ لوگوں کی طرف سے شدید اور غیر منصفانہ تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔“[6]

مشاورتیں اور اعلانات

[ترمیم]

مشاورتیں اور اعلانات درج ذیل ہیں:[7]

  • بین الاقوامی تنظیم تعاون اسلامی حقیقی اسلام اور اس کا جدید معاشرہ میں کردار، (4 تا 6 جولائی 2005ء/ 27 تا 29 جمادی الثانی 1426 ہجری)
  • مسلم علما و مفکرین کا جرگہ (مکہ: 5 تا 7 شعبان المعظم 1426 ہجری/ 9 تا 11 ستمبر 2005)
  • اسلامی فقہ اور جدید چیلنجز سے متعلق پہلی اسلامی سربراہی کانفرنس (البیت یونیورسٹی، 13 تا 15 شوال 1426 ہجری/ 15 تا 17 نومبر 2005ء)
  • تنظیم تعاون اسلامی کا تیسرا خصوصی اجلاس (5 تا 6 ذو القعدہ 1426 ہجری/ 7 تا 8 دسمبر 2005ء)
  • معتدل اسلامی افکار و تہذیب سے متعلق تنظیم تعاون اسلامی کا دوسرا اجلاس (25 تا 27 ربیع الاول 1427 ہجری/ 24 تا 26 اپریل 2006ء)
  • بین الاقوامی اسلامی فقہ کی اکادمی کا اجلاس، ساتواں اجلاس، (عمان، 28 جمادی الاول تا 2 جمادی الثانی 1427 ہجری/ 24 تا 28 جون 2006ء)
  • یورپ کے مسلمانوں کی کانفرنس (استنبول، 1 تا 2 جولائی 2006ء)
  • مذہبی امور اور اسلامی معاملات کے وزراء کے لیے کونسل کا نواں اجلاس (کویت، 20 تا 21 شوال 1426 ہجری/ 22 تا 23 نومبر 2005ء)
  • عمان کا پیغام دوسروں کی نظر میں: مباحثہ، اعتدال، انسانیت، (الجامعة الهاشمية، 20 تا 21 ستمبر، 2006)

علما کے فتاویٰ

[ترمیم]

ویب سائیٹ کی فہرست کے مطابق ذیل میں اُن افراد اور تنظیموں کی فہرست دی جا رہی ہے جنھوں نے عمان کے پیغام سے متعلق فتویٰ دیا ہے:[8]

نمبر شمار نام خطاب ملک فرقہ فقہ فتویٰ ویب سائیٹ تصویر
1 محمد سید طنطاوی امام اکبر جامعہ الازہر مصر کا پرچم مصر اہل سنت شافعی فتویٰ سرکاری ویب سائیٹآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ alazhar.org (Error: unknown archive URL) -
2 علی جمعہ مفتی اعظم، مصر مصر کا پرچم مصر اہل سنت شافعی فتویٰ [1]آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ alimamalallama.com (Error: unknown archive URL)
3 علي بارداق اوغلو صدر، مجلسِ عظمیٰ برائے مذہبی معاملات, ترکی ترکیہ کا پرچم ترکی اہل سنت حنفی فتویٰ سرکاری ویب سائیٹآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ diyanet.gov.tr (Error: unknown archive URL)
4 احمد كفتارو مفتی اعظم،شام سوریہ کا پرچم شام اہل سنت شافعی فتویٰ سرکاری ویب سائیٹآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ kuftaro.org (Error: unknown archive URL) -
5 سید عبدالحافظ الحجاوی مفتی اعظم، اردن اردن کا پرچم اردن اہل سنت شافعی فتویٰ - -
6 - مجلس برائے فقہ اسلامی, جدہ سعودی عرب کا پرچم سعودی عرب اہل سنت - فتویٰ سرکاری ویب سائیٹآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ fiqhacademy.org.sa (Error: unknown archive URL) -
7 يوسف القرضاوي ناظم کونسل برائے سنت و سیرت قطر کا پرچم قطر اہل سنت حنفی فتویٰ سرکاری ویب سائیٹ
8 عبد الله بن بيه نائب صدر، بین الاقوامی اتحاد علماء المسلمین سعودی عرب کا پرچم سعودی عرب اہل سنت فقہ مالکی فتویٰ سرکاری ویب سائیٹ
9 محمد تقی عثمانی نائب صدر، مجلس برائے فقہ اسلامی پاکستان کا پرچم پاکستان اہل سنت حنفی فتویٰ - فائل:Shaikul Islam Mufti Taqi Usmani Sahib.jpg
10 عبد الله الهرري بانی الاحباش لبنان کا پرچم لبنان اہل سنت شافعی فتویٰ -
11 آیت‌اللہ علی خامنہ‌ای مرجع, راہبر اعظم، ایران ایران کا پرچم ایران اہل تشیع جعفری فتویٰ سرکاری ویب سائیٹ
12 سید علی حسینی سیستانی مرجع عراق کا پرچم عراق اہل تشیع جعفری فتویٰ سرکاری ویب سائیٹآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ sistani.org (Error: unknown archive URL)
13 سید محمدسعید حکیم مرجع عراق کا پرچم عراق اہل تشیع جعفری فتویٰ سرکاری ویب سائیٹ -
14 محمد اسحاق الفیاض مرجع عراق کا پرچم عراق اہل تشیع جعفری فتویٰ سرکاری ویب سائیٹآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ alfayadh.net (Error: unknown archive URL) -
15 آیت‌اللہ بشیر حسین نجفی مرجع عراق کا پرچم عراق اہل تشیع جعفری فتویٰ سرکاری ویب سائیٹآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ alnajafy.org (Error: unknown archive URL)
16 حسن اسماعیل الصدر مرجع عراق کا پرچم عراق اہل تشیع جعفری فتویٰ - -
17 محمد فاضل لنکرانی مرجع ایران کا پرچم ایران اہل تشیع جعفری فتویٰ سرکاری ویب سائیٹآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ lankarani.org (Error: unknown archive URL)
18 محمد علی تسخیری مرجع
جنرل سیکرٹری، فورم برائے قربتَ فقہ اسلامی
ایران کا پرچم ایران اہل تشیع جعفری فتویٰ - -
19 محمد حسین فضل اللہ مرجع لبنان کا پرچم لبنان اہل تشیع جعفری فتویٰ سرکاری ویب سائیٹآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ bayynat.org (Error: unknown archive URL)
20 - امام الخوئی خیراتی فاؤنڈیشن، برطانیہ مملکت متحدہ کا پرچم برطانیہ اہل تشیع جعفری فتویٰ سرکاری ویب سائیٹ
21 محمد بن محمد اسماعیل المنصور
اور
حمود بن عباس المؤید
شیخ - اہل تشیع زیدیہ فتویٰ -
22 ابراہیم بن محمد الوزیر جنرل سیکریٹری،تحریک اتحاد اسلامی، یمن یمن کا پرچم یمن اہل تشیع زیدیہ فتویٰ -
23 احمد بن محمد الخلیلی مفتی، سلطنت عمان سلطنت عمان کا پرچم سلطنت عمان اباضیہ - فتویٰ -
24 آغا خان چہارم آغا خان چہارم, امام، اہل تشیع امام (اثناء عشریہ) اسماعیلی مسلمان - اہل تشیع اسماعیلی فتویٰ -

خیر مقدم

[ترمیم]

برطانیہ کے وزیر اعظم ٹونی بلیئر نے اپنی تقریر میں علما کے اجتماع اور عمان کے پیغام کے خیر مقدم کیا۔ انھوں نے کہا: “یہ بہت واضح پیغام تھا کہ اسلام یک سنگی نہیں بلکہ بہت سے متنوع انداز کا مذہب ہے، اگرچہ وہ سب ایک ہی چشمہ سے جاری ہیں۔“[2]
سہیل ناخدا نے عمان کے رسالہ اسلامیکا میں لکھتے ہوئے کہا کہ عمان کا پیغام حالیہ مسائل کو پراثر انداز میں مخاطب کرنے کی ایک مختصر کاوش ہے۔ “اگر پانی نہیں، تو رستہ بھی نہیں؛ معیشت تباہ حال ہے اور بہت سے نوجوان بے روزگار ہیں۔ لوگوں کی زندگیاں اور تصورات غیر متغیر رہتے ہیں۔“ ناخدا نے ایک یہ اعتراض بھی اُٹھایا ہے کہ شاہ عبد اللہ کے پیغام میں اُنکے طرز زندگی کا اثر نظر آتا ہے، جو اپنی جگہ متنازع ہے۔[1]
اس وقت کے جامعہ الازہر کے بڑے شیخ، جناب شیخ محمد سعید طنطاوی نے اسے اُن لوگوں اور اُنکی روحانی اور مذہبی زندگیوں کے لیے ایک اچھا سرمایہ قرار دیا جو اپنے اعمال اور گفتار میں صراطَ مستقیم پر چلنا چاہتے ہیں۔

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. ^ ا ب پ "Jordan's 9/11: Dealing With Jihadi Islamism آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ crisisgroup.org (Error: unknown archive URL)", Crisis Group Middle East Report N°47, 23 November 2005
  2. ^ ا ب پ "SPEECH BY THE PRIME MINISTER THE RT HON TONY BLAIR MP آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ britishembassy.gov.uk (Error: unknown archive URL)" (04/06/07), British Embassy in Bahrain
  3. "Jordan issues the 'Amman Message' on Islam"۔ Embassy of Jordan - Washington, DC۔ 2018-12-25 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 اگست 2007 
  4. The Amman Message summary - Official website
  5. ^ ا ب The Three Points of The Amman Message V.1
  6. "King Abdullah calls to end extremism"۔ Jerusalem Post۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 اگست 2007 
  7. Conference Declarations @ ammanmessage.com
  8. http://ammanmessage.com/index.php?option=com_content&task=view&id=82&Itemid=60 FATWAS OF THE 'ULAMA