عیلی
عیلی (عبرانی: עלי، جدید ʻEli ، طبری ʻĒlî، مطلب "چڑھائی" یا "اوپر"; قدیم یونانی: Ἠλί Ēli; (لاطینی: ہیلی)) کتاب سموئیل۔1 کے مطابق سیلا(عبادت گاہ) کے کاہن اعظم تھے۔ اور عیلی کتاب قضاة کے مطابق بنی اسرائیل کے قاضی تھے۔تلمود کے مطابق سامری مذہب ان کو نبی مانتے ہیں۔
שופטים بائبل کے قاضی |
---|
ترچھے لکھے ہوئے ناموں کو واضح طور پر قاضی نہیں کہا جاسکتا۔اس میں کچھ شک و شبہ ہے۔ |
کتاب یشوع |
کتاب قضاۃ |
کتاب سموئیل |
بائبل کی داستان
[ترمیم]حنہ جو القانہ کی بیوی تھی۔ القانہ کی ایک دوسری بیوی بھی تھی جس کا نام فنانح تھا۔ اس نے القانہ کا بچہ جنا تھا۔ جبکہ حناح بانجھ تھی۔ ہر موقع پر فنانح حناح پر چڑھاؤ کرتی تھی اور اس کے بانجھ پن کی وجہ سے اسے تنقید کا نشانہ بناتی تھی۔ القانہ نے اپنی بیوی کو اداس دیکھا تو اس نے سوال کیا۔ حناح،تم کیوں روتی ہو؟تم کھانا کیوں نہیں کھاتی؟تمھارا دل کیوں اداس ہے؟کیا میں نے تم سے دس لڑکوں کی خواہش کردی؟۔۔۔ کہانی سے مزید یہ پتا چلتا ہے کہ حناح نے القانہ کا کوئی جواب نہیں دیا اور وہ اٹھی اور خداوند کے گھر میں خود کو پیش کیا اور بری طرح رونے لگ گئی۔ حناح نے اپنی اولاد کے لیے دعا کی۔ اس نے نذر (انگریزی: vow) کی قسم کھائی اور روتے ہوئے کہا اگر خداوند نے مجھے اولاد سے نوازا تو میں اسے ایک (انگریزی: Nazirite) یعنی نذیر کی حیثیت سے خدا کے لیے وقف کردونگی۔ عیلی، جو سیلا کی عبادت گاہ کی چوکھٹ پر بیٹھ رہا تھا، اس کی بیٹھتے ہوئے نظر حناح پر پڑی،اس نے وہاں دیکھا کے عورت اپنے اپ سے کچھ بڑ بڑا رہی ہے اور عیلی نے پہلے سوچا کہ شاید اس عورت نے نشہ کیا ہوا ہے پر اس نے جب حناح کی باتوں پر غور کیا تو اسے اصلی حقیقت کا پتا چلا۔ پھر عیلی نے حناح کی حوصلہ افزائی کی۔ عیلی سیلا کا کاہن اور بنی اسرائیل کا آخری قاضی تھا۔ وہ شمشون کی وفات کے بعد قاضی بنا تھا۔[1] عیلی نے حنہ کو دعائیں دیں اور اسے خوشی خوشی گھر رخصت کیا۔ کچھ عرصے بعد حناح حاملہ ہو گئی اور سموئیل کو جنم دیا۔ حناح نے سموئیل کی پیدائش پر خوشی سے نشیدِ مریم (انگریزی: Magnificat) پڑھا۔
جب سموئیل کا ماں کا دودھ چھوٹ گیا تو حناح اپنی (انگریزی: vow) کے مطابق اسے عیلی کے پاس چھوڑ گئی۔ اور عیلی نے اس کی پرورش کی اور حناح وقت وقت پر سموئیل سے ملنے آتی رہی۔[1]
عیلی کے بیٹے
[ترمیم]عیلی کے بیٹے، حفنی اور فینحاس بعد میں بہت سی بد تمیزیوں پر اتر آئے۔ مثلاً وہ سیلا میں قربان ہونے والے جانوروں کا سارا گوشت وہ رکھ لیتے تھے۔ اور سیلا میں عبادت کے غرض سے آنی والی خواتین کے ساتھ زنا کرتے تھے۔ عیلی کو ان سب کا علم تھا عیلی نے ان کو جھڑکا اور منع کیا لیکن وہ نہیں مانے۔ اس کے بیٹوں نے اپنا گناہ گار رویہ برقرار رکھا۔ پھر خدا کا ایک بندہ خدا کا پیغام لے کر آیا اور عیلی سے کہا کہ خداوند اسے اور اس کے خاندان کو سزا دیں گے۔ اور اس کے تمام مرد اولاد مرتی رہے گی اور خداوند کا عذاب آیا پھر حفنی اور فینحاس اسی دن مر گئے[2]
مزید دیکھیے
[ترمیم]حوالہ جات
[ترمیم]بیرونی روابط
[ترمیم]ویکی ذخائر پر عیلی سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
عیلی
| ||
ماقبل | بنی اسرائیل کے قاضی | مابعد |
ماقبل | کاہن اعظم | مابعد |