میرسل
میرسل | |
---|---|
(تمل میں: மெர்சல்) | |
ریلیز پوسٹر
| |
ہدایت کار | اٹلی کمار |
اداکار | وجے کاجل اگروال ایس جے سوریا نتھیا مینن سامنتھا روتھ پربو |
صنف | ہنگامہ خیز فلم |
فلم نویس | |
دورانیہ | 169 منٹ |
زبان | تمل زبان |
ملک | بھارت |
موسیقی | اے آر رحمان |
ایڈیٹر | روبن |
اسٹوڈیو | سری دینندل فلمز |
تقسیم کنندہ | سری دانندال فلمز(تمل ناڈو) نارتھ سٹار انٹرٹینمنٹ (آندھرا پردیش اور تلنگانہ) ایس نارائن(کرناٹک) گلوبل یونائیٹڈ میڈیا(کیرلا)[1] |
میزانیہ | ₹120 کروڑ[2] |
باکس آفس | ₹251 کروڑ[3][4][5][3] |
تاریخ نمائش | 19 اکتوبر 2017 |
مزید معلومات۔۔۔ | |
tt6485666 | |
درستی - ترمیم |
Found genre, Found film name,
میرسل (اردو: برق رفتار) 2017ء میں جاری ہونے والی ایک بھارتی تمل فلم ہے۔[7] اس فلم کے ہدایت کار اور شریک مصنف اٹلی کمار ہیں اور مصنف کے وی وجیندرا پرساد ہیں۔ اس فلم کے ستارے وجے، سامنتھا اکنینی، کاجل اگروال، نتیا مینن اور ایس جے سوریا ہیں۔ اس فلم کی موسیقی اے آر رحمان نے سنبھالی۔ یہ فلم دانندال اسٹوڈیو لیمیٹڈ کی پروڈیوس کی گئی 100ویں فلم ہے، جو 18 اکتوبر 2017ء کو جاری کی گئی۔
اس فلم کے تیلگو ورژن کا نام ادی رندی ہے، جو 9 نومبر 2017ء کو جاری کیا گیا۔[8][9] اس فلم میں وجے پہلی بار تین کرداروں میں نظر آئے۔ یہ فلم 251₹ کروڑ کماتے ہوئے وجے کے فنی سفر کی دوسری سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم ہے جبکہ یہ ساتویں سب سے زیادہ پیسے کمانے والی تمل فلم ہے۔[3] یہ فلم گولڈمائن ٹیلی فلمز کی طرف سے ہندی میں ڈب کی جائے گی۔[10] ایچ جی سی انٹرٹینمنٹ اس فلم کو چین کو جاری کرے گی۔ یہ پہلی تمل فلم ہے جو چین میں جاری ہونے جارہی ہے۔[11]
کہانی
[ترمیم]ایک ایمبولینس ڈرائیور، ایک دوائی بیچنے والا، ایک ہسپتال ایچ آر اور ایک سرجن اچانک اغواہ ہو جاتے ہیں۔ رتناویل (ستیہ راج) ایک پولیس افسر، جسے اس واقعہ کی تفتیش کی ذمہ داری دی جاتی ہے، ایک مجرم (وجے) کو گرفتار کرتا ہے۔ تفتیش ہونے پر مجرم اپنی کہانی سناتا ہے۔ مارن (وجے)، جو 5₹ روپے ڈاکٹر کے نام سے جانا جاتے ہے (کیونکہ وہ اپنے ہر علاج کا معاوضہ 5₹ روپے لیتا ہے)، ایک میڈیکل سمینار کے لیے اپنے باپ وڈی وو (وڈی ویلو) کے ساتھ پیرس جاتا ہے۔ سمینار کے بعد مارن، ارجن زچاریا (ہریش پرڈی) سے ملتا ہے، جو چینائی میں ایک ڈاکٹر ہے۔ ارجن، مارن کو اپنے ساتھ شامل ہونے اور کرپشن کرنے کی دعوت دیتا ہے، پر مارن ٹھکرا دیتا ہے، دوسری طرف مارن کو ارجن کی معاون (اسسٹینٹ) انو پلوی (کاجل اگروال) سے پیار ہوجاتا ہے۔ مارن، انو کو بتاتا ہے کہ وہ جادوگر ہے اور انو کو اپنے جادوئی شو میں آنے کی دعوت دیتا ہے۔ جہاں وہ ارجن کے ساتھ ایک جادوئی تماشا کرتے وقت اسے مار دیتا ہے (واضح رہے، انو پلوی سے پیار کرنے والا، اس کو شو میں دعوت دینا والا اور ارجن کو مارنے والا شخص مارن نہیں ہوتا یہ بات کہانی میں آگے چل کر پتہ لگے)۔ ارجن کی موت کی وجہ سے اس کا دوست ڈینیل اروکیرج (ایس جے سوریا) چونک جاتا ہے۔ واپس چینائی پہنچنے پر مارن کو تارا (سامنتھا اکنینی) سے پیار ہوجاتا ہے۔
ایک رکشہ ڈرائیور (کالی وینکٹ) کی بیٹی کا حادثہ ہوجاتا ہے۔ ہسپتال کا عملہ رکشہ ڈرائیور اور اس کی بیوی سے بدنظمی کرتے ہیں۔ صحیح علاج نہ ہونے کی وجہ سے رکشہ ڈرائیور کی بیٹی مر جاتی ہے، اس کی وجہ سے رکشہ ڈرائیور کی بیوی خودکشی کرلیتی ہے۔ اس واقعے کے پیچھے کے لوگ مارے جاتے ہیں۔
ڈینیل، ارجن کے قاتل، مارن کے اوپر شک کرتا ہے اور اس کے ساتھی مارن کو پکڑ لیتے ہیں پر ویٹری (وجے) جو ہوبہو مارن جیسا دکھتا ہے، مارن کو بچا لیتا ہے۔ کہانی ختم کرنے کے بعد وہ مجرم اپنے آپ کو ویٹری بتاتا ہے جو مارن (واضح رہے مارن، ویٹری کے بارے میں نہیں جانتا) کے ساتھ پیرس گیا تھا اور جو انو پلوی سے پیار کرتا ہے اور جس نے ارجن کو مارا۔ اس کے بعد ویٹری، رتناویل کو دھوکا دے کر بھاگ جاتا ہے۔ اس کے بعد ویٹری، انو پلوی کے پاس جاتا ہے اور اسے ساری کہانی سناتا ہے کہ کیوں اس نے ارجن کو مارا۔
دوسری طرف پہلے حملے میں ناکام ہونے والا ڈینیل ایک بار پھر مارن کی ماں (کووائی سرالہ) اور تارا کو اغواہ کرکے مارن کو دھمکی دیتا ہے۔ مارن ان چیزوں سے پریشان ہوجاتا ہے کہ ویٹری کون ہے؟ اور ڈینیل نے اسے کیوں دھمکی دی؟ مارن اپنے باپ پر شک کرتا ہے، کیونکہ اس نے اپنے باپ کو ویٹری کے ساتھ دیکھا تھا جب ویٹری نے اسے بچایا تھا (واضح رہے کہ مارن کا باپ ویٹری کے بارے میں سب کچھ جانتا ہے اور ارجن کو مارنے میں اس نے ویٹری کا ساتھ دیا تھا)۔
مارن اپنے باپ کا پیچھا کرتے کرتے ایک جگہ پر پہنچتا ہے، وہاں اسے ویٹری ملتا ہے۔ مارن، ویٹری سے لڑنے لگ جاتا ہے کہ وہ کون ہے؟ پھر وڈی وو، مارن کو کہانی سناتا ہے کہ ویٹری اور اس کا کیا تعلق ہے۔ 1979ء میں ویٹری مارن (وجے) جو ایک پنجابی لڑکی ایشوریا (نتیا مینن) سے شادی کرتا ہے۔ وہ اپنے شیرخوار بچے(مارن) کے ساتھ اپنے گاؤں آتا ہے۔ ویٹری مارن گاؤں کا لاڈلا ہوتا ہے اور وہ گاؤں پر آنے والی ہر مصیبت کو ختم کر دیتا ہے۔ جب ایک تہوار کے موقع پر گاؤں میں ایک حادثہ ہوتا ہے اور ہسپتال نہ ہونے کی وجہ سے کئی بچے مر جاتے ہیں، تو ویٹری مارن گاؤں میں ہسپتال تعمیر کرواتا ہے۔ ہسپتال کے چیف ڈاکٹرز ڈینیل اور اس کا ساتھی ارجن ہوتے ہیں اور اس کی ملکیت بھی ان کے نام کردی جاتی ہے۔ ہسپتال اپنے مفت علاج کی وجہ سے مشہور ہو جاتا ہے پر ڈینیل اور ارجن بہت لالچی ہوتے ہیں۔ جب ایشوریا اور ویٹری مارن کا دوسرا بچہ (ویٹری) پیدا ہونے والا ہوتا ہے تو وہ ایشوریا کو مار دیتے ہیں اور اس کے بچے کو پھینک دیتے ہیں۔ ویٹری مارن یہ جان جاتا ہے اور ڈینیل کو مارنے کی کوشش کرتا ہے پر ڈینیل اور اس کے ساتھی اسے مار دیتا ہے۔ اس لڑائی کے بیچ میں مارن کے سر پر بوتل لگنے کی وجہ سے وہ سب کچھ بھول جاتا ہے، وڈی وو مارن کو بچالیتا ہے اور دوسری طرف سلیم غوث (سنگلی مروگن)، نومولود ویٹری کو بچالیتا ہے اور اسے جادو سکھاتا ہے۔
جیسے ہی وڈی وو اپنی بات ختم کرتا ہے پولیس آجاتی ہے۔ پولیس ویٹری کو گرفتار کر لیتی ہے۔ پھر ڈینیل، ویٹری سے ملنے جیل جاتا ہے، پھر اسے پتہ چلتا ہے کہ جیل میں ویٹری نہیں مارن گیا تھا (جب پولیس وہاں پر پہنچی تو مارن اور ویٹری نے اپنے کپڑے تبدیل کرلیے تھے)۔ دوسری طرف ڈینیل کے آدمی، ویٹری کو مارنے جاتے ہیں یہ سمجھ کرکے کہ وہ مارن ہے، ویٹری ان کو مار دیتا ہیں۔ پھر ڈینیل، ویٹری کے پاس جاتا ہے اور ویٹری اس کو مارنے لگ جاتا ہے۔ دوسری طرف مارن جسے ویٹری سمجھ کر عدالت لے جایا جارہا ہوتا ہے پر ڈینیل کے آدمی اسے اس جگہ لے آتے ہیں جہاں ارجن اور ویٹری موجود ہوتے ہیں۔ ویٹری ان سے لڑتے لڑتے زخمی ہوجاتا ہے پھر مارن ان سے لڑتا ہے۔ پھر دونوں بھائی ڈینیل کو مار دیتے ہیں۔
ویٹری کو ڈینیل اور باقی کرپٹ ڈاکٹرز کو مارنے کے جرم میں جیل ہو جاتی ہے۔ جیل جانے سے پہلے ویٹری یہ بات واضح کردیتا ہے کہ وہ کرپٹ ڈاکٹرز کا سفایہ کرتا رہے گا۔ جیل میں، ویٹری ٹی وی میں ایک نیوز دیکھتا ہے، جس میں ایک لڑکی صحیح علاج نہ ہونے کہ وجہ سے مرجاتی ہے۔ آخر میں، مارن کو صحت کے شعبے میں ایک اچھی نوکری مل جاتی ہے۔
تیاری
[ترمیم]وجے کی فلم تھیری جس کے ہدایت کار اٹلی کمار تھے، کے بعد وجے نے ایک بار پھر ستمبر 2016ء میں اٹلی کمار کے ساتھ سائن کیا۔[13][14] وجے کی بھیروا فلم کی اشاعت کے بعد میرسل کی شوٹنگ جاری ہوئی۔[15][16] کے وی وجیندر پرساد جنھوں نے باہوبلی: آغاز، باہوبلی 2: انجام اور بجرنگی بھائی جان جیسی مشہور فلموں کی کہانی لکھی، اس فلم کی کہانی بھی انھوں نے لکھی۔[17] اس فلم میں وجے نے جادوگر کے کردار کے لیے مشہور جادوگروں سے جادو سیکھا۔ فلم کی مرکزی اداکاراؤں کے لیے نتیا مینن، سامنتھا اکنینی اور کاجل اگروال کو چنا گیا۔[18][19] فلم کے میوزک کمپوزر اے آر رحمان ہیں جبکہ سنیما گرافی جی کے وشنو نے سنبھالی۔[20][21][22] ایس جے سوریا فلم میں ولن کا کردار نبھا رہے ہیں۔[23] رجیندرن، ستیہ راج اور وڈی ویلو کو معاون اداکاروں کے طور پر چنا گیا۔[24]
فلم کی شوٹنگ جمہوریہ مقدونیہ، پولینڈ، چینائی، جیسلمیر، راجستھان اور آندھرا پردیش میں ہوئی۔[25][26][27][28][29][30][31][32]
کردار
[ترمیم]- وجے تین کرداروں میں بطور
- ویٹری مارن (تیلگو ورژن میں وجے بھارگو)
- ڈاکٹر مارن (تیلگو ورژن میں ڈاکٹر بھارگو)
- جادوگر ویٹری (تیلگو ورژن میں جادوگر وجے)
- کاجل اگروال بطور انو پلوی، ویٹری کی سہیلی
- سامنتھا اکنینی بطور تارا، مارن کی سہیلی
- نتیا مینن بطور ایشوریا ویٹری مارن، ویٹری مارن کی بیوی
- وڈی ویلو بطور وڈی وو، ویٹری مارن کا بھائی اور مارن کا سوتیلا باپ
- ایس جے سوریا بطور ڈینیل اروکیرج، ایک کرپٹ ڈاکٹر
- ستیہ راج بطور رتناویل، ایک پولیس افسر
- کووائی سرالا بطور سرالا، مارن کی سوتیلی ماں
- رجیندرن بطور وزیر صحت
- ستین بطور مانیا، ایک پولیس افسر
- مشا گوشل بطور تارا کی دوست
- شیلجا پریا بطور تارا کی ماں
- ہریش پرڈی بطور ارجن زچاریا، ایک ڈاکٹر اور ڈینیل کا ساتھی
- سنگلی مروگن بطور سلہم غوث، ایک جادوگر
- کالی وینکٹ بطور ایک رکشہ ڈرائیور
اشاعت اور تنازع
[ترمیم]فلم کا پوسٹر اور عنوان 21 جون، 2017ء کو جاری ہوا۔[33][34][35] اس کے 3 ماہ بعد 21 ستمبر، 2017ء کو فلم کا پہلا ٹیزر جاری کیا گیا۔[36] فلم 18 اکتوبر، 2017ء کو دنیا بھر میں ریلیز ہوئی۔[37][38][39][40][41] اس فلم کو شائقین نے بہت پسند کیا۔[42][43][44][45] فلم کی ریلیز کے بعد فلم کا لنک کئی ڈاکٹرز نے ویب سائٹس پر اپلوڈ کر دیا تا کہ اس فلم کو نقصان ہو، اس کی وجہ یہ تھی کہ یہ فلم کرپٹ ڈاکٹرز کے کارناموں پر مبنی ہے۔[46][47] فلم میں کچھ ایسے منظر تھے جو ٹیکس کا طنز کر رہے تھے جس کی وجہ سے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی نے اس کے خلاف مظاہرہ کیا، ان منظروں کو بعد میں فلم سے ہٹا دیا گیا۔[48][49][50][51][52][53] فلم کے ٹی وی براڈکاسٹ حقوق جولائی، 2017ء میں زی تمل کو 30₹ کروڑ میں بیچے گئے، [54][55][56] اور فلم کا ٹی وی پریمیئر 14 جنوری، 2018ء کو پونگل کے تہوار کے موقع پر ہوا۔[57][58][59]
باکس آفس
[ترمیم]فلم نے اپنی ریلیز کے پہلے ہفتے میں پوری دنیا میں 170₹ کروڑ کمائے۔[60][61] فلم نے ریلیز کے بارہوے دن 200₹ کروڑ کمالئے تھے۔[62] جن میں 130₹ کروڑ بھارت میں اور باقی 70₹ کروڑ ملائیشیا، سری لنکا، امریکا اور برطانیہ میں کمائے۔ فلم نے کل 251₹ کروڑ روپے کمائے، تمل ناڈو میں 120₹ کروڑ، کیرلا میں 16₹ کروڑ، کرناٹک میں 13₹ کروڑ اور 15₹ باقی بھارت میں، کل 164₹ کروڑ بھارت میں اور 77₹ کروڑ پوری دنیا میں کمائے۔[63]
فلم کو ماہرین اور شائقینوں نے اچھے تجزیئے دیے، یہ فلم وجے کے فنی سفر کی دوسری سے زیادہ پیسے کمانے والی فلم بنی۔
گانوں کی فہرست
[ترمیم]میرسل فلم کے گانوں کی تعداد 4 ہے۔ ان گانوں نے یوٹیوب پر ریلیز ہونے کے دس دن تک 10 کروڑ ویوز حاصل کیے تھے۔[64] یہ تمل فلم کے لیے ایک ریکارڈ ہے۔ ان گانوں کی کل لمبائی 19 منٹ 8 سیکنڈ ہے۔ ان سب گانوں کو ویویک نے لکھا۔ اس فلم کی البم کو اے آر رحمان نے کمپوز کیا۔[65][66][67][68][69][70]
گانا | بول | گلوکار | لمبائی | |||
---|---|---|---|---|---|---|
"ماچو" | ویویک | سڈ سری رام، شویتا موہن | 4:35 | |||
"میرسل اڑسن" | ویویک | جی وی پرکاش، نریش ایر، شرنیا سرینیواس، وشواپرساد | 4:16 | |||
"نیتھانے" | ویویک | اے آر رحمان، شریا گوشل | 4:29 | |||
"عالپوران تھمیژان" | ویویک | کیلاش کھیر، ستیہ پرکاش، دیپک، پوجا ویڈیانتھ | 5:48 | |||
کل لمبائی | ||||||
19:08 |
اعزازات اور نامزدگیاں
[ترمیم]تقریب | تاریخ | زمرہ | نامزدگیاں | نتیجہ | حوالہ |
---|---|---|---|---|---|
اناڈا وکٹن سنیما اعزازات | 10 جنوری، 2018 | اچھا اداکار | وجے | فاتح | [71] [72] |
اچھا موسیقی ہدایتکار | اے آر رحمان | فاتح | |||
اچھی پلے بیک گلوکارہ | شریا گوشل "نیتھانے" کے لیے | فاتح | |||
اچھا/اچھی کپڑے ڈیزائنر | نیراجا کونا، ارچا مہتا، کومل شاہانی، پلوی سنگھ، جیالکشمی سندریسن | فاتح | |||
اچھی فلم (Talk of the Town) | میرسل | فاتح | |||
اڈیسن اعزازات | 26 جنوری، 2018ء | اچھا ہدایتکار | اٹلی | فاتح | [73] |
اچھا منفی اداکار | ایس جے سوریا | فاتح | |||
اچھا پلے بیک گلوکار | ستھیاپرکاش "عالپوران تھمیژان" کے لیے | فاتح | |||
اچھا مصنف(گانے کا) | ویویک | فاتح | |||
اچھا چیریوگرافر | شوبی | فاتح | |||
اچھا سنیماگرافر | جی کے وشنو | فاتح | |||
اچھا آرٹ ہدایتکار | ٹی موتھوراج | فاتح | |||
فلم فیئر اعزازات - جنوب | 16 جون، 2018 | اچھا ہدایتکار | اٹلی | نامزد | [74] [75] |
اچھا اداکار | وجے | نامزد | |||
اچھا ساتھی اداکار | ایس جے سوریا | نامزد | |||
اچھی ساتھی اداکارہ | نتیا مینن | فاتح | |||
اچھا موسیقی ہدایتکار | اے آر رحمان | فاتح | |||
اچھا پلے بیک گلوکار | اے آر رحمان | نامزد | |||
سڈ سریرام | نامزد | ||||
اچھی پلے بیک گلوکارہ | شویتا موہن "ماچو" کے لیے | نامزد | |||
شریا گوشل "نیتھانے" کے لیے | نامزد | ||||
اچھا مصنف (گانے کا) | ویویک "عالپوران تھمیژان" کے لیے | نامزد | |||
ویویک "نیتھانے" کے لیے | نامزد | ||||
نیشنل فلم اعزازات انگلستان | 28 مارچ، 2018ء | اچھی بین الاقوامی فلم | ایچ مرالی، این راماسمے، ہیما رکمنی | فاتح | [76] [77] |
اچھا ساتھی کردار | وجے | نامزد | |||
ناروے تمل فلم فیسٹول اعزازات | 26 جنوری، 2018ء | اچھا مصنف (گانے کا) | ویویک | فاتح | [78] [79] |
اچھی پلے بیک گلوکارہ | شریا گوشل "نیتھانے" کے لیے | فاتح | |||
ٹیکوفیس اعزازات | 19 فروری، 2018ء | اچھی فلم | ایچ مرالی، این راماسمے، ہیما رکمنی | فاتح | [80] [81] [82] |
اچھا اداکار | وجے | فاتح | |||
اچھا ہدایتکار | اٹلی | فاتح | |||
اچھا منفی اداکار | ایس جے سوریا | فاتح | |||
اچھا پلے بیک گلوکار | ستیہ پرکاش "عالپوران تھمیژان" کے لیے | فاتح | |||
اچھی پلے بیک گلوکارہ | پوجا ویڈیانتھ "عالپوران تھمیژان" کے لیے | فاتح | |||
اچھا مصنف (گانے کا) | ویویک | فاتح | |||
اچھا چیریوگرافر | شوبی | فاتح | |||
اچھا سنیماگرافر | جی کے وشنو | فاتح | |||
اچھا آرٹ ہدایتکار | ٹی موتھوراج | فاتح | |||
وجے اعزازات | 3 جون، 2018ء | اچھا ڈائیلاگ | اٹلی، ایس رامنا گریوسن | نامزد | [83] [84] [85] |
اچھا پلے بیک گلوکار | اے آر رحمان "نیتھانے" کے لیے | نامزد | |||
اچھی پلے بیک گلوکارہ | شریا گوشل "نیتھانے" کے لیے | نامزد | |||
اچھا مصنف (گانے کا) | ویویک "عالپوران تھمیژان" کے لیے | نامزد | |||
اچھا سنیماگرافر | جی کے وشنو | نامزد | |||
پسندیدہ فلم | ایچ مرالی، این راماسمے، ہیما رکمنی | فاتح | |||
پسندیدہ ہدایتکار | اٹلی | فاتح | |||
پسندیدہ گانا | عالپوران تھمیژان | فاتح | |||
جنوبی ہند بین الاقوامی فلم اعزازات | 14 تا 15 ستمبر، 2018ء | اچھی فلم | ایچ مرالی، این راماسمے، ہیما رکمنی | نامزد | [86][87] |
اچھا ہدایت کار | اٹلی | فاتح | |||
اچھا اداکار | وجے | نامزد | |||
اچھی اداکارہ | نتیا مینن | نامزد | |||
اچھا منفی کردار | ایس جے سوریا | فاتح | |||
اچھا موسیقی ہدایتکار | اے آر رحمان | فاتح | |||
اچھا مصنف (گانے کا) | ویویک "عالپوران تھمیژان" کے لیے | فاتح | |||
اچھا پس پردہ گلوکار | اے آر رحمان "نیتھانے" کے لیے | نامزد | |||
سڈ سریرام "ماچو" کے لیے | فاتح | ||||
اچھی پس پردہ گلوکارہ | شریا گوشل "نیتھانے" کے لیے | نامزد | |||
اچھا مزاحیہ اداکار | یوگی بابو | نامزد | |||
اچھا سنیماگرافر | جی کے وشنو | نامزد |
مزید دیکھیے
[ترمیم]بیرونی روابط
[ترمیم]حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ Pandian, Avinash (27 جون 2017)۔ "PAKKA MASS OPENING GUARANTEED FOR MERSAL IN THESE STATES!"۔ International Business Times, India Edition۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 ستمبر 2018
- ↑ "Mersal box office collection: Vijays film crosses Rs 20 crore in Kerala"۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 نومبر 2017
- ^ ا ب پ Prakash Upadhyaya۔ "Mersal box office collection: Vijay, Samantha's film completes 100 days"۔ International Business Times, India Edition (بزبان انگریزی)۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 جنوری 2018
- ↑ "Ilayathalapathy Vijay's Mersal creates history; breaches Rs 250 crore mark"۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 ستمبر 2018
- ↑ "Vijay: Habitual hit maker | Forbes India"۔ Forbes India (بزبان انگریزی)۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 31 دسمبر 2017
- ↑ "Vijay's Mersal release date is here"۔ 8 اکتوبر 2017۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2 نومبر 2017
- ↑ "MERSAL — British Board of Film Classification"۔ www.bbfc.co.uk۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2 نومبر 2017
- ↑ Rao Ch Sushil (3 نومبر 2017)۔ "Adhirindhi' for cinema-lovers: Telugu version of `Mersal' gets censor nod"۔ ٹائمز آف انڈیا۔ حیدرآباد، دکن۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 6 نومبر 2017
- ↑ "Adirindi Movie Review: Go watch this film if you're thirsting for some good ol' entertainment injected with a massive dose of reality."۔ The Times of India۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 دسمبر 2017
- ↑ Annu sharma (2018-06-13)، MERSAL MOVIE IN HINDI CONFIRM RELEASE DATE || VIJAY || ATLEE KUMAR || SAMANTHA، اخذ شدہ بتاریخ 22 اگست 2018
- ↑ "Thalapathy Vijay's Mersal to release in China"۔ Behindwoods۔ 2018-08-10۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 اگست 2018
- ↑ "Vijay's Mersal will not be releasing in Inox and PVR theatres chennai"۔ 17 اکتوبر 2017۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 نومبر 2017
- ↑ Prakash Upadhyaya۔ "Vijay 61 aka Thalapathy 61 movie launched: The shooting of Ilayathalapathy-Atlee film begins"۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 مئی 2017
- ↑ "Nithya Menen replaces Jyothika in 'Thalapathy 61'"۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 مئی 2017
- ↑ "Sri Thenandal Films signs Ilayathalapathy Vijay?"۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 مئی 2017
- ↑ Prakash Upadhyaya۔ "'Vijay 60': 'Bairavaa' star to collaborate with Atlee, Sri Thenandal Films"۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 مئی 2017
- ↑ Prakash Upadhyaya۔ "Vijay 61: Sri Thenandal Films confirms producing Ilayathalapathy, Atlee's film"۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 مئی 2017
- ↑ "Revealed! The real reason why Jyothika opted out of Vijay 61 – Bollywoodlife.com"۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 ستمبر 2018
- ↑ Prakash Upadhyaya۔ "Nithya Menen signs Vijay 61; why did Jyothika walk out of Ilayathalapathy's film?"۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 ستمبر 2018
- ↑ Kumar, Karthik (20 مارچ 2017) No thalapathi title for Ilayathalapathy Vijay’s film with Sri Thenandal Films!۔ Hindustan Times۔ Retrieved on 4 اکتوبر 2017.
- ↑ "Sri Thenandal Films officially announces the cast and crew details about Vijay 61"۔ 31 جنوری 2017۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 مئی 2017
- ↑ Vjiay: Vijay, Vadivelu team up for a cop act۔ Times of India (16 جنوری 2017)۔ Retrieved on 4 اکتوبر 2017.
- ↑ "Vijay 61 official news on firstk look and theatrical release"۔ Top 10 Cinema (بزبان انگریزی)۔ 22 اپریل 2017۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 اپریل 2017
- ↑ "Ilayathalapathy Vijay to romance Kajal, Samantha, nithya menon in his next"۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 مئی 2017
- ↑ "Vijay-Nithya Menen in hot backdrops of Jai Salmer"۔ Top 10 Cinema (بزبان انگریزی)۔ 5 اپریل 2017۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 5 اپریل 2017
- ↑ "Vijay 61 brings back Rajasthani heritage"۔ Top 10 Cinema (بزبان انگریزی)۔ 17 اپریل 2017۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 اپریل 2017
- ↑ "Vijay 61 New clean-shaven look goes viral on Online | Latest News"۔ Latest News (بزبان انگریزی)۔ 18 اپریل 2017۔ 17 مئی 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 اپریل 2017
- ↑ (پولینڈی میں) Zwiastun hinduskiego filmu, a tam.۔۔ Stadion w Gdańsku, Poznań i lotnisko im. Wałęsy۔ Kultura.gazeta.pl (27 ستمبر 2017)۔ Retrieved on 2017-10-04.
- ↑ [http://rzeszow.eska.pl/poznaj-miasto/obiekt-g2a-arena-planem-indyjskiego-filmu-zobacz-zwiastun-wideo/570859 آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ rzeszow.eska.pl (Error: unknown archive URL) Obiekt G2A Arena planem indyjskiego filmu: Zobacz zwiastun [WIDEO] – rzeszow.eskainfo.pl]۔ Rzeszow.eska.pl. Retrieved on 4 اکتوبر 2017.
- ↑ "Bollywood movie to be shot in Poland"۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 مئی 2017
- ↑ "Inevitable FEFSI Strike – Delayed release of Mersal, Velaikkaran and Karuppan?"۔ Top 10 Cinema (بزبان انگریزی)۔ 7 ستمبر 2017۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 8 ستمبر 2017
- ↑ "Vijay learns a few tricks for Mersal"۔ www.deccanchronicle.com/ (بزبان انگریزی)۔ 6 اگست 2017۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 7 اگست 2017
- ↑ Vijay on Twitter: "#Mersal https://t.co/WXC052cGY9%22۔ Twitter.com (21 جون 2017)۔ Retrieved on 2017-10-04.
- ↑ "Mersal is the title of Vijay 61 aka Thalapathy 61 directed by Atlee"۔ 21 جون 2017۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2 نومبر 2017
- ↑ "HC stops Vijay film team from using the title 'Mersal'"۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 ستمبر 2018
- ↑ "Mersal makes another achievement after Emoji"۔ Top 10 Cinema (بزبان انگریزی)۔ 29 اگست 2017۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 1 ستمبر 2017
- ↑ Prakash Upadhyaya۔ "Mersal box office collection: Vijay's film gets an earth-shattering opening, beats Baahubali 2 in Tamil Nadu"۔ International Business Times, India Edition (بزبان انگریزی)۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 اکتوبر 2017
- ↑ atlee۔ "#Mersal censored U/A"۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2 نومبر 2017
- ↑ "Mersal movie review: There is never a dull moment in this Ilayathalapathy Vijay starrer"۔ 18 اکتوبر 2017۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2 نومبر 2017
- ↑ "Mersal Box Office collection: Vijay's film to enter Rs. 250 crore club"۔ 24 نومبر 2017۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 ستمبر 2018
- ↑ "Mersal (aka) Vijay's Mersal review"۔ Behindwoods۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2 نومبر 2017
- ↑ "Mersal movie review: There is never a dull moment in this Ilayathalapathy Vijay starrer"۔ The Indian Express (بزبان انگریزی)۔ 2017-10-18۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 مئی 2018
- ↑ "Mersal movie review: For Vijay and his fans, Atlee has delivered a celebratory film"۔ 18 اکتوبر 2017۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2 نومبر 2017
- ↑ "Mersal review:4/5 – Indian movie biz"۔ www.indianmoviebiz.com (بزبان انگریزی)۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 مئی 2018
- ↑ "Mersal Review {3.5/5}: When you have a mass hero in full form like Vijay is in the film, how can things go wrong?"۔ The Times of India۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2 نومبر 2017 الوسيط
|archiveurl=
و|archive-url=
تكرر أكثر من مرة (معاونت); الوسيط|archivedate=
و|archive-date=
تكرر أكثر من مرة (معاونت); - ↑ "Government doctors criticise 'Mersal'"۔ The Hindu۔ 21 اکتوبر 2017
- ↑ "TN doctors boycott Vijay-starrer Mersal, prescribe piracy"۔ The Times of India۔ 20 اکتوبر 2017۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 اگست 2018
- ↑ "'Mersal' row has Tamil film industry worried: 'We don't know what to depict in our films now'"۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 ستمبر 2018
- ↑ "BJP objects to 'incorrect references' on GST in Vijay's 'Mersal'"۔ The Hindu۔ 19 اکتوبر 2017
- ↑ "P Chidambaram on Mersal row: Soon, only films 'praising' govt policies will be allowed"۔ The Indian Express۔ 21 اکتوبر 2017۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 ستمبر 2018
- ↑ "Cut Scenes Mocking GST and Digital India in Vijay's Mersal, Demands BJP"۔ News 18۔ 19 اکتوبر 2017۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 ستمبر 2018
- ↑ "Opposition stands with Mersal"۔ The Hindu۔ 22 اکتوبر 2017
- ↑ "Vijay vs BJP: Kollywood celebs take a stand against re-censoring Mersal"۔ The Indian Express۔ 21 اکتوبر 2017۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 ستمبر 2018
- ↑ "Vijay's Mersal satellite rights bagged for whopping Rs 30 crore?"۔ 4 جولائی 2017۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 ستمبر 2018
- ↑ "After Rajinikanth, Akshay Kumar's 2.0, Zee TV bags Vijay's Mersal for Rs 30 cr?"۔ The Indian Express (بزبان انگریزی)۔ 3 جولائی 2017۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 8 ستمبر 2017
- ↑ "Vijay Samantha Mersal satellite rights purchased by Zee Tamil for Rs 30 crores – Tamil Movie News – IndiaGlitz"۔ IndiaGlitz.com۔ 2 جولائی 2017۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 ستمبر 2018
- ↑ Prakash Upadhyaya۔ "Mersal TV premiere: Vijay's blockbuster to be screened this Pongal"۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 اگست 2018
- ↑ "Mersal's TV premiere on Pongal on Zee Tamizh"۔ 4 جنوری 2018۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 ستمبر 2018
- ↑ "YouTube"۔ www.youtube.com۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 ستمبر 2018
- ↑ "Mersal 5-day box office collection: Vijay's film racing towards Rs 150 crore mark"۔ IBTimes۔ 23 اکتوبر 2017۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 ستمبر 2018
- ↑ "Mersal box office: Vijay's film inching towards Rs 200 crore, set to beat Enthiran record in TN"۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 ستمبر 2018
- ↑ Prakash Upadhyaya۔ "Mersal box office collection: A crowning-moment for Vijay as his film joins Rs 200-crore club"[مردہ ربط]
- ↑ "Ilayathalapathy Vijay's Mersal creates history; breaches Rs 250-crore mark"۔ IBTimes۔ 23 نومبر 2017۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 ستمبر 2018
- ↑ "Mersal: Music of Vijay's Controversial Tamil Film Crosses 100 mn Streams"۔ News18۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 فروری 2018
- ↑ Vijay on Twitter: "#MersalMusic on 20th Aug https://t.co/qMhI9NAFIJ%22۔ Twitter.com (21 جولائی 2017)۔ Retrieved on 2017-10-04.
- ↑ Vijay's Mersal audio launch to happen on اگست 20th 2017[مردہ ربط]۔ Behindwoods.com. Retrieved on 4 اکتوبر 2017.
- ↑ Shreya Ghoshal and Kailash Kher recorded a melody song for Vijay's Mersal۔ Behindwoods.com (29 جولائی 2017)۔ Retrieved on 2017-10-04.
- ↑ "GV Prakash Kumar To Sing For Vijay's 'Mersal' – Silverscreen.in"۔ Silverscreen.in (بزبان انگریزی)۔ 18 اگست 2017۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 اگست 2017
- ↑ Sri Thenandal Films on Twitter: "#Mersal #FirstSingleAnnouncement @actorvijay @Atlee_dir @arrahman @SonyMusicSouth https://t.co/X6p09w9v7t%22۔ Twitter.com (8 اگست 2017)۔ Retrieved on 2017-10-04.
- ↑ Actor Vijay – #MersalMelody #NEETHANAE !!۔ Facebook. Retrieved on 4 اکتوبر 2017.
- ↑ Prakash Upadhyaya (11 جنوری 2018)۔ "Vijay's Mersal wins big at Vikatan Cinema Awards 2017 [See Complete Winners List]"۔ International Business Times۔ 21 جنوری 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 جنوری 2018
- ↑ "ஆனந்த விகடன் சினிமா விருதுகள் 2017 - திறமைக்கு மரியாதை"۔ Ananda Vikatan (بزبان التاميلية)۔ 11 جنوری 2018۔ 21 جنوری 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 جنوری 2018
- ↑ Prakash Upadhyaya (26 فروری 2018)۔ "Ilayathalapathy Vijay's Mersal sweeps Edison Awards [winners' list]"۔ International Business Times۔ 29 اپریل 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 اپریل 2018
- ↑ "Nominations for the 65th Jio Filmfare Awards (South) 2018"۔ فلم فیئر۔ 4 جون 2018۔ 4 جون 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 4 جون 2018
- ↑ "Winners: 65th Jio Filmfare Awards (South) 2018"۔ The Times of India۔ 17 جون 2018۔ 2018-06-17 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 جون 2018
- ↑ "Nominations For 2018 National Film Awards UK Announced"۔ National Film Awards UK۔ 15 جنوری 2018۔ 18 اپریل 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 جنوری 2018
- ↑ "Winners Announced At The 4th Annual National Film Awards UK"۔ National Film Awards UK۔ 28 مارچ 2018۔ 18 اپریل 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 31 مارچ 2018
- ↑ "9th NTFF 2018: Official selection & Winners of Tamilar Awards 2018 Tamil Nadu !"۔ Norway Tamil Film Festival Awards۔ 26 جنوری 2018۔ 10 جون 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 جون 2018
- ↑ "News"۔ Norway Tamil Film Festival Awards۔ 10 جون 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 جون 2018
- ↑ "T-Awards Poll"۔ Techofes۔ 19 فروری 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 فروری 2018
- ↑ "Pro Shows"۔ Techofes۔ 19 فروری 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 فروری 2018
- ↑ ஸ்கிரீனன் (19 فروری 2018)۔ "இதுவரை 'மெர்சல்' செய்துள்ள சாதனைகள்: பட்டியலிட்ட படக்குழு" [Mersal's achievements thus far: List given by Crew]۔ The Hindu Tamil (بزبان التاميلية)۔ 18 اپریل 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 اپریل 2018
- ↑ Prakash Upadhyaya (4 جون 2018)۔ "Vijay Awards 2018: Here is the complete list of winners [Photos]"۔ International Business Times۔ 4 جون 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 4 جون 2018
- ↑ "The Glitzy Night is Here!"۔ Hotstar۔ 16 جون 2018۔ 18 جون 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 جون 2018
- ↑ "Stars of the Night"۔ Hotstar۔ 17 جون 2018۔ 18 جون 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 جون 2018
- ↑ Divya Goyal (15 اگست، 2018ء)۔ "SIIMA 2018 Nominations: Vijay's Mersal Beats Madhavan And Vijay Sethupathi's Vikram Vedha"۔ این ڈی ٹی وی۔ 10 ستمبر، 2018ء میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 ستمبر، 2018ء
- ↑ Shekhar H. Hooli (16 ستمبر 2018)۔ "SIIMA Awards 2018 – Tamil winners list and photos: Vijay's Mersal tops list with 5 honours"۔ International Business Times۔ 18 ستمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 ستمبر 2018
- مضامین مع پولینڈی زبان بیرونی روابط
- 2017ء کی فلمیں
- تمل زبان کی فلمیں
- بھارتی فلم پروڈیوسر رہنمائی خانہ جات
- 1970ء میں سیٹ فلمیں
- 2010ء کی دہائی کی تمل فلمیں
- آندھرا پردیش میں عکس بند فلمیں
- انتقام سے متعلق بھارتی فلمیں
- بھارتی ایکشن تھرلر فلمیں
- بھارتی ایکشن فلمیں
- بھارتی فلمیں
- پنجاب، بھارت میں ہونے والے واقعات پر فلمیں
- پولینڈ میں عکس بند فلمیں
- پیرس میں سیٹ فلمیں
- پیرس میں عکس بند فلمیں
- تمل ناڈو میں ہونے والے واقعات پر فلمیں
- چنائی میں ہونے والے واقعات پرفلمیں
- چینائی میں عکس بند فلمیں
- راجستھان میں عکس بند فلمیں
- کمپیوٹر سے تخلیق شدہ تصاویر پر مبنی فلمیں
- مدورائی میں فلم سیٹ
- مصالحہ فلمیں
- مدورائی میں ہونے والے واقعات پر فلمیں
- بھارتی فلموں میں جڑواں افراد
- حمل کے بارے میں بھارتی فلمیں
- اے آر رحمان کی مرتب کردہ موسیقی پر مشتمل فلمیں