آصف غفور
آصف غفور | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
معلومات شخصیت | |||||||
مناصب | |||||||
ڈی جی آئی ایس پی آر | |||||||
برسر عہدہ 15 دسمبر 2016 – 16 جنوری 2020 |
|||||||
| |||||||
عملی زندگی | |||||||
مادر علمی | نیشنل ڈیفینس یونیورسٹی، پاکستان کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج پاکستان ملٹری اکیڈمی |
||||||
عسکری خدمات | |||||||
عہدہ | لیفٹیننٹ جنرل ڈی جی آئی ایس پی آر (2016–2020) |
||||||
کمانڈر | XII Corps | ||||||
اعزازات | |||||||
درستی - ترمیم |
لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور پاک فوج کے لیفٹیننٹ جنرل اور شعبہ بین الخدماتی تعلقات عامہ (پاک فوج) کے بیسویں ڈائریکٹر جنرل تھے۔ وہ اِس عہدے پر 15 دسمبر 2016ءسے 16 جنوری 2020ء تک فائز رہے۔[1] جنوری ء کو اُن کا تبادلہ جی او سی 40 ڈویژن (اوکاڑہ) کیا گیا تھا [2] اس وقت لسبیلہ امدادی کاموں میں مصروف کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کی شہادت کے بعد انھیں کور کمانڈر کوئٹہ تعینات کر دیا گیا ہے ۔
تعلیم
[ترمیم]میجر جنرل آصف غفور نے کوئٹہ کے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج سے گریجوایٹ کیا اور بعد ازاں کمانڈ اینڈ سٹاف کالج بنڈونگ (انڈونیشیا) اور اسلام آباد کی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی سے ڈگریاں حاصل کیں۔ ایم اے کی ڈگری کا مضمونِ خاص اسٹریٹجک اسٹدیز تھا۔
پاک فوج میں شمولیت
[ترمیم]میجر جنرل آصف غفور 9 ستمبر 1988ء کو پاک فوج کی شاخ 87 میڈیم رجمنٹ میں بھرتی ہوئے۔2008ء میں وہ باجوڑ میں طالبان کے خلاف محاذ میں بھی حصہ لے چکے ہیں۔[3]
ڈائریکٹر جنرل شعبہ تعلقات عامہ
[ترمیم]- مزید دیکھیں: شعبۂ تعلقات عامہ (پاک فوج)
15 دسمبر 2016ء کو انھیں میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ کی عہدے پر مدت مکمل ہوجانے پر ڈائریکٹر جنرل شعبۂ بین الخدماتی تعلقاتِ عامہ (پاک فوج) مقرر کر دیا گیا۔[4][5]
مزید دیکھیے
[ترمیم]- بین الخدماتی تعلقات عامہ
- پاک فوج
- کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج
- نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی
- ہلال امتیاز
- بابر افتخار
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ "آرکائیو کاپی"۔ 17 مئی 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 اگست 2019
- ↑ https://www.dawnnews.tv/news/1118590/
- ↑ "آرکائیو کاپی"۔ 17 مئی 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 اگست 2019
- ↑ https://www.dawn.com/news/1302511
- ↑ http://tribune.com.pk/story/1264207/maj-gen-asif-ghafoor-named-dg-ispr/
فوجی دفاتر | ||
---|---|---|
ماقبل لیفٹننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ
|
ڈائریکٹر جنرل شعبہ بین الخدماتی تعلقات عامہ (پاک فوج) 15 دسمبر 2016ء- 16 جنوری 2020ء |
برسرِ عہدہ |