مندرجات کا رخ کریں

احمد تکودار

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
تکودار
خان
تکودار ایک سفیر سے ملاقات کے دوران
1282–1284
پیشرواباقا خان
جانشینارغون خان
شاہی خاندانایل خانی
والدہلاکو خان
مذہباسلام

ایل خانی حکمرانوں کا تیسرا حکمران جو ہلاکو خان کا بیٹا تھا۔ اپنے بڑے بھائی اباقا خان کے بعد تخت نشین ہوا۔

قبول اسلام

[ترمیم]

بادشاہی حاصل کرتے ہی تکودار نے اسلام قبول کر لیا اور اپنا نام احمد رکھا۔

اباقا خان کے بیٹے ارغون نے اس کے قبول اسلام پر تاتاری امرا کو برانگیختہ کیا مگر احمد تکودار نے یہ شورش دبا دی اور ارغون کو قید میں ڈال دیا۔ کچھ مدت بعد تاتاری امرا نے پھر بغاوت کر دی اور ارغون کو قید سے نکال کر بادشاہ بنا دیا۔

احمد تکودار کو فرار کے سوا کوئی راستہ نظر نہ آیا مگر گرفتار ہوا اور دو سال تین مہینے کی حکومت کے بعد شہید کر دیا گیا۔

حوالہ جات

[ترمیم]
شاہی القاب
ماقبل  ایل خانی سلطنت
1282ء1284ء
مابعد