ایم 16
Appearance
امریکہ اور یورپ میں کثرت سے استعمال ہونے والی ایک خودکار بندوق ہے جو اپنی حدّ مار اور نشانہ کی درستی میں اپنی حریف کلاشنکوف پر فوقیت رکھتی ہے۔
امریکی افواج کی تخلیق کردہ یہ ہلکے وزن کی بندوق ہے جس کا نظام گیس کی قوت سے چلتا ہے۔ اس میں 5.56 کی گولیاں استعمال کی جاتی ہیں۔ اس کی تیاری میں فولاد (Steel)، ایلمونیم اور پلاسٹک استعمال ہوتا ہے۔ 1957 سے آج تک اس میں کئی تبدیلیاں ہو چکی ہیں اور اس کے نئے اور جدید ماڈل دستیاب ہیں۔ اس بندوق کے ساتھ M-203 قسم کا گرنیڈ لانچر بھی منسلک کیا جا سکتا ہے جس کی مدد سے یہ مشین گن سے ایک ہلکی توپ میں تبدیل ہوجاتی ہے اور اس کی ہلاکت خیزی میں کئی گنا اضافہ ہو جاتا ہے۔
تاہم اس کو دست بدست لڑائی میں استعمال نہیں کیا جا سکتا کیونکہ ہلکی ہونے کی وجہ سے اس کے ٹوٹ جانے کا خطرہ ہوتا ہے۔
جدید ماڈل
[ترمیم]- M16A1
ویکی ذخائر پر ایم 16 سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |