مندرجات کا رخ کریں

تغلق خاندان

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
تغلق سلطنت
Tughlaq Sultanate
[1]تغلق شاهیان یا [2]تغلقیه
1320–1414
دلی کا خاندان تغلق
دلی کا خاندان تغلق
دار الحکومتدلی
عمومی زبانیںفارسی (سرکاری)[3]
مذہب
اہل سنت
حکومتسلطنت
سلطان 
• 1321–1325
سلطان غیاث الدین تغلق شاہ
• 1393–1394
سلطان ناصر الدین محمود شاہ تغلق
تاریخ 
• 
1320
• 
1414
رقبہ
3,200,000 کلومیٹر2 (1,200,000 مربع میل)
ماقبل
مابعد
yesha dynasty
خسرو خان
برصغیر
موجودہ حصہ بھارت
 نیپال
 پاکستان
 بنگلادیش

ہندوستان میں خلجی خاندان کے بعد سلطان غیاث الدین تغلق نے دہلی پر تغلق خاندان کی حکومت قائم کی۔ یہ خاندان 1413ء تک حکمران رہا۔ اور اس کے بعد سید خاندان بر سر اقتدار آیا۔

تغلق خاندان کے دو بادشاہ زیادہ نامور ہوئے ہیں۔ سلطان محمد عادل بن تغلق شاہ ایک سخت گیر حاکم تھے۔ متعصب مؤرخوں نے اس کو پاگل کہا ہے مگر یہ درست نہیں- اس نے چند غلط اور ناممکن العمل اقدام ضرور کیے- مثلاً پایۂ تخت دہلی سے دولت آباد منتقل کیا- خراسان اور چین پر ناکام حملہ کیا۔ اسكے تعلق سے اكثر باتيں تعصب بر مبنى اور بے بنياد ہيں.

سلطان محمد عادل بن تغلق شاہ ‎کے زمانے میں مشہور عرب سیاح ابن بطوطہ ہندوستان آیا۔ اور نو برس یہاں رہا۔

سلطان فیروز شاہ تغلق اس خاندان کا سب سے ممتاز بادشاہ گذرا ہے، جو بہت دیندار اور منصف مزاج تھا۔ تمام زندگی رفاہ عامہ کے کاموں اور علم کی ترویج و ترقی میں کوشاں رہا۔ بے شمار ہسپتال، مساجد، یتیم خانے، سرائیں اور مدارس قائم کیے۔ بے کاری کو دور کرنے کی خاطر دریاؤں پر پل بند ہوا کر ملک میں نہریں کھدوائیں تاکہ زراعت بڑھے۔ اور عوام خوش حال ہوں۔ سخت سزائیں، منسوخ کر دیں۔ سلطان فیروز شاہ تغلق کے بعد خاندان تغلق کا زوال شروع ہوا اور 1398ء میں امیر تیمور بیگ گورکانی نے رہی سہی طاقت کا خاتمہ کر دیا۔ تیمور جاتے وقت سید خضر خان ابن ملک سلیمان کو نائب بنا کر چھوڑ گیا۔ گو آخری بادشاہ سلطان ناصر الدین محمود شاہ تغلق ‎نے جلد ہی دہلی پر دوبارہ قبضہ کر لیا، لیکن 1413ء میں اس کی وفات کے بعد تغلق خاندان کا بالکل خاتمہ ہو گیا۔ تغلق عہد کی ایک قابل قدر خصوصیت یہ ہے کہ دکنی زبان پر شمالی ہند کی زبان کا مستقل اور نمایاں اثر اسی دور میں ہوا۔

سلاطین تغلق

[ترمیم]
لقب نام دور حکومت

سلطان غیاث الدین تغلق شاہ

غازی ملک
1320 تا 1325ء

سلطان محمد عادل بن تغلق شاہ

ملک فخر الدین
1325ء تا 1351ء

سلطان فیروز شاہ تغلق

ملک فیروز ابن ملک رجب
1351ء تا 1388ء

سلطان غیاث الدین تغلق شاہ دوم

تغلق خان ابن فتح خان ابن فیروز شاہ
1388ء تا 1389ء

سلطان ابو بکر شاہ

ابو بکر خان ابن ظفر خان ابن فتح خان ابن فیروز شاہ
1389ء تا 1390ء

سلطان محمد شاہ

محمد شاہ ابن فیروز شاہ
1390ء تا 1394ء

سلطان علاءالدین سکندر شاہ

ھمایوں خان
1394ء

سلطان ناصر الدین محمود شاہ تغلق

محمود شاہ ابن محمد شاہ
1394 - 1412/1413

سلطان ناصر الدین نصرت شاہ تغلق

نصرت خان ابن فتح خان ابن فیروز شاہ
1394 – 1398
سید خاندان نے تغلق خاندان کو ہٹا دیاـ
  • دہلی سلطنت دو حصوں میں بٹ گیاـ ایک مشرقی حصہ جو سنتری رنگ کے خانے میں واضع کیا گیا ہے اور اس کا دار الحکومت فیروزآباد تھاـ
    • دوسرا مغربی حصہ جو پیلے رنگ کے خانے میں واضع کیا گیا ہے اور اس کا دار الحکومت دہلی تھاـ

نگار خانہ

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. Encyclopaedia Islamica
  2. Encyclopaedia Islamica
  3. "Arabic and Persian Epigraphical Studies - Archaeological Survey of India"۔ Asi.nic.in۔ 10 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 نومبر 2010