جیوترلنگ
Appearance
پرانوں کے مطابق ہندو مت میں بھگوان شیو جہاں جہاں بذات خود ظاہر ہوئے اُن بارہ مقامات پر نصب شیولنگوں کو جیوترلنگوں کے روپ میں پوجا جاتا ہے۔[1] یہ کل بارہ ہیں۔ سوراشٹر پردیش (کاٹھیاواڑ) میں سومناتھ، شری شیل (شری شیلم) میں ملکا ارجن، اجین میں مہا کال، کھنڈوا ضلع میں اوم کاریشور، پرلی میں ویدیاناتھ، پونے میں بھیم شنکر، رام ناتھ پورم میں رامیشورم، ہنگولی ضلع میں ناگیشور، وارانسی (کاشی) میں وشوناتھ، دریائے گوداوری کے کنارے پر تری یمباکیشور، ہمالیہ میں کیدار ناتھ اور اورنگ آباد ضلع میں گرشنیشور۔
ہندوؤں کا عقیدہ ہے کہ جو انسان روزانہ صبح اور شام کے وقت اِن بارہ جیوترلنگوں کا نام لیتا ہے، اس کے سات جنموں کے کیے ہوئے گناہ ان لنگوں کی بھکتی کرنے سے مٹ جاتے ہیں۔[2]
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ "بارہ جیوترلنگ، ایک سفر" (بزبان ہندی)۔ संस्थान का आधिकारिक जालस्थल۔ 21 ستمبر 2008
- ↑ جاگرن پر آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ www2.jagran.com (Error: unknown archive URL)، یاہو جاگرن پر