مندرجات کا رخ کریں

جی چانگ ووک

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے


تعارف

جی چانگ ووک
(کوریائی میں: 지창욱 ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
 

معلومات شخصیت
پیدائش 5 جولا‎ئی 1987ء (37 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
انیانگ، گیونگ گی   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت جنوبی کوریا   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ فلم اداکار ،  اداکار ،  ٹیلی ویژن اداکار   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان کوریائی زبان   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
دستخط
 
ویب سائٹ
ویب سائٹ باضابطہ ویب سائٹ،  باضابطہ ویب سائٹ  ویکی ڈیٹا پر (P856) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحات  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

یہ ایک کوریائی نام ہے۔ اس کوریائی نام میں کنبے کا نام "جی" ہے۔

جی چانگ ووک (پیدائش: 5 جولائی 1987) جنوبی کوریا کی ایک اداکار اور گلوکار ہیں۔ انھوں نے"دوبارہ مسکراؤ "(سمائل اگین) (2010–2011) میں ڈونگ-ہی کے مرکزی کردار کو ادا کر کے شہرت حاصل کی اور انھوں نے متعدد ٹیلی ویژن سیریز جیسا کہ "بیک ڈونگ سو" (واریر بیک ڈونگ سو) (2011)، ملکہ کی (ایمپرس کی) (2013–2014)، شفابخش (ہیلر) (2014–2015)، کے 2 (دی کے 2) (2016)، مشکوک ساتھی (سیسپیشس پارٹنر) (2017)ٰ، مجھے آہستہ سے پگھلانا (میلٹنگ می سوفٹلی) (2019)، پچھلی گلی کا رنگروٹ (بیک اسٹریٹ روکی) (2020) اور شہر میں پھنسی محبت (لو سٹرک ان دی سٹی ) (2020) میں قابلِ تحسین مرکزی کردار ادا کیے۔

پیشہ

2006–2009: ابتدا

جی نے اپنا پیشہ موسیقی کے تھیٹر سے شروع کیا۔ انھوں نے 2006 کی فلم "دنوں" (ڈیز) میں اپناآن سکرین ڈیبیٹ کیا۔۔۔اور 2008 کے ٹیلی ویژن ڈراما "تم نے میرا دل چر ا لیا" (یو سٹول مائی ہارٹ) میں ایک چھوٹا کردار ادا کیا۔ انھوں نے 2008 کی فلم "سوئی ہوئی شہزادی" (سلیپنگ بیوٹی) کے ذریعے آفیشیلی ڈیبٹ کیا۔

2009 میں، وہ "میرے دو شاندار بیٹے" (مائی ٹو پرفیکٹ سنز) میں ظاہر ہوئے جس میں انھوں نے بزدل اور زنانہ چھوٹے بھائی کا کردار اد ا کیا جو صرف 20 سال کی عمر میں اپنی بہترین دوست کی بیٹی کی پرورش کرنے میں لگ جاتا ہے۔ ہفتہ وار فیملی ڈراما نے 40٪ سے زیادہ ریٹنگ حاصل کی۔ پھر انھوں نے ایکشن-مزاح ڈرمہ، ہیرو (ہیرو) میں حمایتی کردار ادا کیا۔

2010–2012: حصولِ شہرت

2010 میں، جی کو 159 اقساط پر مشتمل ڈراما، دوبارہ مسکراؤ (سمائل اگین) میں اپنے پہلے مرکزی کردار کے طور پر کاسٹ کیا گیا، جس میں انھوں نے کوریائی-امریکی "کم فاصلے کا رفتار سکیٹر" کا کردار ادا کیا۔ "دوبارہ مسکراؤ" (سمائل اگین) نے مسلسل 15 ہفتوں تک ریٹنگ چارٹ پر راج کیا اور انھیں کے بی ایس ڈراما ایورڈز پر "ڈیلی ڈراما میں بہترین اداکار" کا اایورڈ دیا گیا۔

پھر انھوں نے 2011 کے تاریخی -ایکشن سیریز، سپاہی بیک ڈونگ سو (واریز بیک ڈونگ سو) (2011) میں عنوانی کردار ادا کیا۔ لی جے ہیون کے افسانے (مان ہوا) سے ماخود، باعزت بیک ڈونگ سو، یہ ایک جوسیون دور کے تلوار باز، بیک ڈونگ سو کی کہانی ہے، جس میں اس کے شروعات کے سالوں کو پیش کیا گیا ہے جب تک کہ ایک سیاسی کش مکش اس کے دوست کے درمیان میں دشمنی کو ہوا دیتی ہے اور اس کے بچپن کا بہترین دوست دشمن بن جاتا ہے۔ اس سیریز 13 ہفتوں تک ٹائم سلاٹ پر راج کیا اور جی کو ایس بی ایس ڈراما ایوارڈز پر "نیا ستارہ ایوارڈ" پیش کیا گیا۔ بعد میں اس سال، انھوں نے کیبل ڈراما "کنوارے کی سبزیوں کی دکان" (بیچلر ویجی ٹیبل اسٹور) میں مرکزی کردار اد ا کیا جو لی یونگ سئوک کی اصل کہانی پر واقع، ایک ایسا نوجوان جس نے 350 مربع فٹ پر مشتمل سبزیوں کی دکان کو 1998 میں ایک قومی فرنچائز میں تبدیل کر دیا جس کے 33 اسٹور تھے۔

مخالف کے طور پر اپنے پہلے کردار میں، جی نے ایک پیانو بجانے والے کا کردار ادا کیا جو اپنے بڑے بھائی کی قدرتی موسیقی میں صلاحیتوں سے حسد محسوس کرتا ہے۔ انھوں نے یہ کردار "پانچ انگلیاں" (فائیو فنگرز ) (2012) میں ادا کیا تھا۔

جی 2013 میں "دنوں" (ڈیز) کے ستاتھ موسیقی کے تھیٹر میں دوبارہ واپس آ گئے، جس میں انھوں نے صدارتی باڈی گارڈ کا کردار ادا کیا جو 20 سال پہلے ایک مشکوک خاتون ساتھی کے ساتھ غائب ہو گیا تھا۔ "دنوں" (ڈیز) ایک جیوک بکس میوزیکل تھی جوجس میں کم کوانگ سئوک کے فالک روک گانے استعمال کیے گئے تھے۔

2013- حال:پیش رفت اوربیرون مملک کے دورے

جی نے"توغان تیمور" (جسے تا ہوان کے نام سے بھی جانا جاتا ہے)، جو یان دور کا 16 واں بادشاہ تھا کے کردار کو تاریخی ڈراما "ملکہ کی"( ایمپریس کی) میں ادا کر کے اپنی اہمیت کو تسلیم کروایا۔ اس ڈراما نے اپنی پیش روئی کے دوران میں اوسطاً 35۔12٪ کی ریٹنگ سے پورے ملک کے ناظرین سے کافی پزرایئ حاصل کی۔ جی کے کردار نے دونوں نقاد اور ناظرین پر ایک گہرا اثر مرتب کیا، جس سے انھیں کافی پذرائی اور شہرت حاصل ہوئی۔

پھر جی ایک ایکشن-سنسنی خیز ٹیلی ویژن سیریز، "شفا بخش" (ہیلر) (2014–2015) میں عنوانی کردار کے طور پر ظاہر ہوئے۔ اس ڈراما کے ایر ہونے کے بعد، جی چین اور ایشیا کے دوسرے ممالک میں مشہور ہو گئے۔ پھر انھوں نے چینی زبان کے ڈراموں "بھنور خیز لڑکی 2" (ورل ونڈ گرل 2) اور "صحیح مرد" (مسٹر رائٹ) میں کردار ادا کیے۔

2016 میں، جی ٹی وی این کے ایکشن-سنسنی خیز "کے 2" (دی کے 2) میں مرکزی کردار کے طور پر ظاہر ہوئے۔ یہ کردار ایک محافظ (باڈی گارڈ) تھا جو اپنے وطن کے ساتھی سے دھوکا کھائے ہوئے تھا اور ایک لڑکی جسے پی ٹی ایس ڈی اور سماجی فوبیا تھا، جسے محبت کرنے لگتا ہے۔ اس ڈراما کو اپنے 8 ہفتوں کے براڈکاسٹ کت دوران میں کافی اچھے تبصرات ملے اور اس ڈراما نے کیبل چینل کی ناظرین کی ریٹنگ پر فوقیت حاصل کی۔ نومبر 2016، میں انھیں "لوٹ ڈیوٹی فری" کے اشتہاراتی ویب ڈراما سیریز"سات پہلے بوسے" (7 فرسٹ کسز) میں کو-اسٹار کیا گیا۔

2017 میں، جی کو ایکشن فلم "جعلساز شہر" (فیبریکیٹڈ سٹی) میں اسٹار کیا گیا، جس میں انھوں نے ایک بے روزگار گیم کے عادی کا کردار ادا کیا جو ایک قتل کے لیے فریم ہو جاتا ہے۔ اسی سال، انھیں رومانوی-مزاح سنسنی خیز سیریز، مشکوک ساتھی" (سیسپیشش پارٹنر) میں ایک استغاثہ کے طور پرکاسٹ کیا گیا، جو مئی میں پرائمر ہوا تھا۔

2019 میں، اپنی فوجی تربیت سے ڈسچارج ہونے کے بعد، جی کو ایک رومانوی-مزاح سیریز، "مجھے نرمی سے پگھلانا" (میلٹنگ می سوفٹلی) میں کاسٹ کیا گیا، جس میں انھوں نے ایک ٹیلی ویژن پروڈیسر کا کردار ادا کیا جو ایک ناکام انسان کو جمانے کے پروجیکٹ کی وجہ سے مستقبل میں 20 سال بعد بیدار ہوا۔

2020 میں، جی کو رومانوی-مزاح سیریز "پچھلی گلی کا رنگروٹ" (بیک اسٹریٹ روکی) میں کاسٹ کیا گیا جو اس نام سے ایک ویب ٹون سے ماخوذ تھا۔ انھوں نے ایک سہولت کی دکانوں کی فرنچائز کے سابقہ پبلک-ریلیشن ڈائریکٹر کا کردار ادا کیا، جو اپنی ذاتی سہولت کی دکان کو مینج کرنے میں کامیاب ہوجاتا ہے۔ ستمبر میں، جی کو کاکاؤ کے متعدد سیزنز کی رومانوی-مزاح ویب سیریز "شہر کے جوڑے کا محبت کا طریقہ" (سٹی کیلز وے کو لو) میں ظاہر ہونے کا اعتراف کیا گیا ہے، جو ایک پچیدہ شہر میں ایک "اور میں" کے ذہن کے ساتھ بہت شدت سے زندگی گزرانے والے نوجوانوں کی محبت کی اصل داستانوں کو نمایا کرے گا۔ پہلی سیریز دسمبر 22، 2020 کو "شہر میں پھنسی محبت" (لو اسٹرک ان دی سٹی) کے نام سے ایر کیا گیا اور نیٹفلکس پر یہ اسٹریم کرنے کے لیے دستیاب تھی۔

ذاتی زندگی:

جی نے 14 اگست، 2017 کو اپنی لازمی فوجی تربیت کو شروع کیا۔ وہ چئورن ون، گانگون صوبہ کی تیسری پیادہ فوج کی ڈیوژن میں اپنی بنیادی فوجی تربیت حاصل کی۔ کاملیت پر، انھیں اعلیٰ کارکردگی پر انعام سے نوازا گیا۔

جی کو فوجی تربیت کے بقایا حصے کو ختم کرنے کے لیے چئورن ون، گانگون صوبہ، میں فوج کی پانچویں آرٹلری بریگیڈ پر نافذ کیا گیا۔ انھیں ایک پلاٹون لیڈر کے طور پر اپائنٹ کیا گیا اور بعد ازاں کارپورل پر ترقی دی گئی۔ بعد ازاں انھیں سرجنٹ کے عہدے پر بھی ترقی دی گئی۔ جی کو 27 اپریل، 2019 میں ڈسچارج کیا گیا۔

کاموں کی فہرست

فلمیں
سال عنوان کردار نوٹ ریفرینس English
2006 دنوں۔۔۔ Days
2008 سوئی ہوئی شہزادی جن-سیو Sleeping Beauty
2009 مسٹرا جے کا عجیب گمشدگی کا معاملہ سن جن-مان The Weird Missing Case of Mr.J
2010 موت کی گھنٹی 2: خون آلود خیمہ سو-ال Death Bell 2: Bloody Camp
2011 اعتراف مختصر فلم Confession
2013 راز تجاویز کے ساتھ لڑکوں کو کیسے حاصل کیا جائے ہونگ -جن کا بھائی ظاہر How to Use Guys with Secret Tips
2015 گھر تک کا لمبا راستہ قوم کی مسلح افواج کا پولیس فوجی ظاہر The Long Way Home
2017 جعلساز شہر کون-یو Fabricated City
2017 تمھارا نام تاکی تاچی بانہ صرف آواز، کورین ڈب Your Name
2017 بھائی یونگ چن-وے ظاہر The Bros
نامعلوم سزا Punishment
ٹیلی ویژن سیریز
سال عنوان کردار نیٹ ورک ریفرینس English
2008 تم نے میرا دل چرا لیا لی فلپ کے بی ایس 2 You Stole My Heart
2009 میرے بہت شاندار بیٹے سونگ می-پونگ کے بی ایس 2 My Too Perfect Sons
2009–2010 ہیرو پارک جن-ہئونگ ایم بی سی Hero
2010–2011 دوبارہ مسکراؤ کارل لے کر/ ڈونگ- ہی کے بی ایس 1 Smile Again
2011 سپاہی بیک ڈونگ- سو بیک ڈونگ-سو ایس بی ایس Warrior Baek Dong-Soo
2011–2012 کنوارے کی سبزیوں کی دکان ہان تے-یانگ چینل اے Bachelor' Vegetable Store
2012 پانچ انگلیاں یو ان-ہا ایس بی ایس Five Fingers
2013–2014 ملکہ کی توغان تیمور/ تا ہوان ایم بی سی Empress Ki
2014–2015 شفابخش سیو جنگ-ہو/پارک بونگ -سو/ہیلر کے بی ایس 2 Healer
2016 بھنور خیز لڑکی 2 چانگ-ان ہنان ٹی وی چینی ڈراما Whirlwind Girl 2
2016 کے 2 کم جے-ہا/ کے 2 ٹی وی این The K2
2017 مشکوک ساتھی یو جی-ووک ایس بی ایس Suspicious Partner
2019 مجھے نرمی سے پگھلانا ما ڈونگ-چان ٹی وی این Melting Me Softly
2020 پچھلی گلی کا رنگوٹ چوئی دے-ہین Backstreet Rookie
ویب سیریز
سال عنوان کردار نوٹ ریفرینس English
2014 کارا: راز محبت فرشتہ نمبر 2013-چون سا نام قسط 9-10: "کیا تم نے کبھی کسی فرشتہ کے ساتھ کافی پی ے ہے؟ KARA: Secret Love
2016 سات پہلے بوسے وہ خود(جی چانگ ووک) قسط 3-4 Seven First Kisses
2020 شہر میں پھنسی محبت پارک چے-وون کاکاہ ٹی وی/ نیٹفلیکس Love Struck in the City
ورائٹی شوز میں ظاہر پن
سال عنوان نیٹ ورک قسط/اقساط نوٹس ریفرینس English
2014 دوڑتا ہوا آدمی ایس بی ایس قسط۔211-212: "1470 تفریحی پارک" ایلی، لم سئل-اونگ، کم تے-ووہ، لی سنگ-جے، سکل اور سونگ این -یی کے ساتھ Running Man
2015 خوش خیمہ ایچ بی ایس 16 مئی 2015 جنگ بوران، یانگ یانگ اور ہنس زھانگ کے ساتھ Happy Camp
2016 لائیو ٹالک شو ٹیکسی ٹی وی این قسط۔445 یونا کے ساتھ Live Talk Show Taxi
2017 یو ہی-یول کی سکیچ بک کے بی ایس 2 قسط۔350 You Hee-yeol's Sketchbook
2019 رکھنے کے لیے مزدور ٹی وی این قسط۔6 ام ون-ہی کے ساتھ Labor hood on Hire
2019 ماہگیر اور شہر چینل اے قسط۔91-92: گانگون صوبہ لی ما ن کی کے ساتھ The Fishermen and The City
2020 دوڑتا ہوا آدمی ایس بی ایس قسط۔507: "بند بروکر دوڑ: سہولت کی دکان کی مشہور اشیاء کم یو-جنگ، ڈو سانگ-ووہ اور ہان سن-ہوا کے ساتھ Running Man
2020 بھائیوں کو جاننا جے ٹی بی سی قسط۔260 کم من سئوک، ریو کئونگ-سو کے ساتھ Knowing Bros
موسیقی کی ویڈیوز میں ظاہر پن
سال گانے کا عنوان فنکار ریفرینس English
2007 "کیا تم تیار ہو" لینا پارک (فیٹ۔ ڈائنمک ڈیو) Are you ready
2009 "ہمارا رشتہ آ ج ختم ہوتا ہے" یون ہا We Broke Up Today
2010 مجھے تمھیں جانے دینا پڑے گا ینگ گن I Have to Let You Go
2011 روؤ روؤ ٹی-آرا Cry Cry
2012 لووی-ڈووی ٹی-آرا Lovey-Dovey
2012 مجھے تیری ضرور ت ہے کے-ول I Need You
2013 یہ میری غلطی ہے سپیڈ It's My Fault
2013 یہ ختم ہو گیا ہے سپیڈ It's Over
2013 بھاگ جاؤ کارا Runaway
میوزیکل تھیٹر
سال عنوان کردار نوٹس ریفرینس English
2007 آگ اور برف تین چھوٹی کہانیوں پر مشتمل: چاند کی کہانی، ریت کا شیشہ، یہ درست ہے! Fire and Ice
2011 مجھ میں سنسنی دو رچرڈ لیوب Thrill Me
2013 دن مو-ینگ جیوک بکس جس میں مرحوم روایتی-روک گلوکار کم کوانگ-سیوک کے گانے پیش کیے گئے The Days
2013 خالی جیک ڈینیل Jack the Ripper
2013 بھائی بہادر تھے لی جو-بونگ Brothers were Brave
2014 دن مو-یونگ اکتوبر 2014 سے مئی 2015، دسمبر 2015 تک میوزیکل کے دوسرے دور کے لیے اپنا کردار دوبارہ پیش کیا The Days
2016 دن مو-یونگ اگست سے نومبر 2016 تک میوزیکل کے تیسرے دور کے لیے اپنے کردارکو دوبارہ پیش کیا (صرف چنی گئی نمائش تھی) The Days
2018 شنہیونگ فوجی تربیت خانہ میوزیکل ڈونگ-گیو اپنے 70 ویں آزادی کی یاد میں جمہوریہ کوریا کی آرمی کی طرف سے میوزیکل پیش کیا گیا تھا Shinheung Military Academy Musical

موسیقی کا کام

جاری رکھے گئے کھیل
سال عنوان نوٹس ریفرینس English
2016 تمھارے ساتھ ہونا چینی Be With You
اکیلے گائے گئے گانے
سال عنوان نوٹس ریفرینس English
2011 دوبارہ ملو دوبارہ ملو سپاہی بیک ڈونک -سو کے شروعات کے گانے سے ٹریک Meet-Again Meet-Again
2011 او-گاؤ-گاؤ-آدمیو او-گاؤ-گاؤ-آدمیو

(لی کوانگ-سو، کم ینگ-کوانگ، شن وون-ہو، سنگ-جے اور جی-ہیک کے ساتھ)

کنوارنے کی سبزیوں کی دکان کے شروعات کے گانے (جاپانی پیش کردہ) سے ٹریک Oh-Sing-Sing-Men Oh-Sing-Sing-Men
2011 تمھاری گرمائش کنوارنے کی سبزیوں کی دکان کے شروعات کے گانے (جاپانی پیش کردہ) سے ٹریک Your Warmth
2012 بھر دو پانچ انگلیاں کے شروعات کے گانے سے ٹریک Fill Up
2014 تتلی کو ملکہ کی کے شروعات کے گانے کا ٹریک To The Butterfly
2015 میں تمھاری حفاظت کروں گا شفابخش کے شروعات کے گانے سے ٹریک I will Protect You
2016 تمھیں بوسہ دینا سات پہلے بوسے کے شروعات کے گانے سے ٹریک Kissing You
2017 تم سے میری محبت کی 101 وجوہات مشکوک ساتھی کے شروعات کے گانے سے ٹریک One Hundred One Reasons Why I Love You
2019 جب محبت گزرتی ہے مجھے نرمی سے پگھلانا کے شروعات کے گانے سے ٹریک Why Love Passes By
حاصل کیے گئے اور نومینیٹ کیے گئے انعامات
سال انعام کیٹگری نومینیٹ کیا گیا کام نتیجہ ریفرینس
2010 کے بی ایس ڈراما ایورڈز بہترین نیا اداکار دوبارہ مسکراؤ نومینیٹڈ
2011 چوتھا کوریا ڈراما ایوارڈز بہترین نیا اداکار دوبارہ مسکراؤ نومینیٹڈ
2011 کے بی ایس ڈراما ایوارڈز بہترین کارکردگی انعام، ایک ڈیلی ڈراما میں اداکار دوبارہ مسکراؤ فاتح
2011 ایس بی ایس ڈراما ایوارڈز نیا ستارہ انعام سپاہی بیک ڈونگ-سو فاتح
2012 ایس بی ایس ڈراما ایورڈز بہترین کارکردگی انعام، ایک ہفتہ وار/ڈییلی ڈراما میں اداکار پانچ انگلیاں نومینیٹڈ
2013 ساتواں میوزیکل ایوارڈز بہترین نیا اداکار دنوں فاتح
2013 ایم بی سی ڈراما ایوارڈز بہترین کارکردگی کا انعام، ایک خاص پروجیکٹ ڈراما میں اداکار ملکہ کی فاتح
2014 نواں سئول انٹرنیشنل ڈراما ایورڈز شاندار کوریائی اداکار ملکہ کی نومینیٹڈ
2014 ساتواں کوریا ڈراما ایورڈز ٹاپ بہترین کارکردگی کا انعام، اداکار ملکہ کی نومینیٹڈ
2014 تیسرا اے پی اے این ستارہ ایوارڈز بہترین کارکردگی کا انعام، ایک سیریل ڈراما میں اداکار ملکہ کی نومینیٹڈ
2014 کے بی ایس ڈراما ایورڈز بہترین کارکردگی کا انعام، ایک درمیانی لمبائی کے ڈراما میں اداکار شفابخش نومینیٹڈ
2014 کے بی ایس ڈراما ایوارڈز شہرت یافتہ انعام، اداکار شفابخش فاتح
2014 کے بی ایس ڈراما ایورڈز پارک من ینگ کے ساتھ بہترین جوڑا شفابخش فاتح
2015 چوتھا اے پی اے این ستارہ ایورڈز بہترین کارکردگی کا انعام، ایک منی سیریز میں اداکار شفابخش نومینیٹڈ
2015 چائنہ ٹی وی ڈراما یوارڈز مشہور ترین اداکار (بیرون ممالک) شفابخش فاتح
2016 31 واں کوریا کا سب سے بڑا ڈریسر راج ہنس ایورڈز بہترین لبا س میں ملبوس اداکار کے 2 فاتح
2017 53واں بیکسانگ آرٹس ایوارڈز بہترین نیا اداکار (فلم) جعلساز شہر نومینیٹڈ
2017 25 واں ایس بی ایس ڈراما ایورڈز بہترین کارکردگی کا انعام، بدھ-جمعرات کے ڈراما میں اداکار مشکوک ساتھی نومینیٹڈ
2017 25واں ایس بی ایس ڈراما ایورڈز نام جی-ہین کے ساتھ بہترین جوڑا انعام مشکوک ساتھی نومینیٹڈ
2019 چوتھا ایشیا فنکار ایورڈز ایشیا سیلیبرٹی (اداکار) فاتح
2019 چوتھا ایشیا فنکار ایوارڈز بہترین اداکار فاتح
2020 ساتواں اے پی اے این ستارہ ایورڈز مشہور ستارہ ایوارڈ، اداکار پچھلی گلی کا رنگوٹ نومینیٹڈ
2020 ساتوں اے پی اے این ستارہ ایورڈز بہترین کارکردگی کا انعام، ایک منی سیریز میں اداکار پچھلی گلی کا رنگوٹ نومینیتڈ
2020 ایس بی ایس ڈراما ایورڈز ٹاپ کارکردگی کا انعام، ایک منی سیریز خیالی / رومانوی ڈراما میں اداکار پچھلی گلی کا رنگوٹ نومینیٹڈ
2020 ایس بی ایس ڈراما ایورڈز کم یو-جنگ کے ساتھ بہترین جوڑا کا انعام پچھلی گلی کا رنگوٹ نومینیٹڈ

External Link

en:Ji Chang-wook

https://www.academicmaster.co.uk/

https://dissertationmaster.net/