مندرجات کا رخ کریں

گروپ 77

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(جی 77 سے رجوع مکرر)

گروپ ستتر (جی 77) اقوام متحدہ کی ایک تنظیم ہے جس کو ارکان ترقی پذیر ممالک کے لیے بنایا گیا ہے۔ جی-77 کا مقصد اس کے ارکان کی مجموعی معشیت کو فروغ دینا اور اقوام متحدہ میں اس کی آپسی گفتگو میں دلچسپی پیدا کرنا اور اس کو بڑھاوا دینا ہے۔ اس تنظیم کے بنیاد گزار ارکان کی تعداد 77 ہے لیکن نومبر 2013ء میں ان کی تعداد میں توسیع کی گئی اور اس طرح 134 ممالک اس کے ارکان بن گئے جن میں چین بھی شامل ہے۔ [1] حالانکہ چین جی-77 کے اجلاس میں شامل ہوتا ہے مگر خود کو اس کا رکن نہیں مانتا ہے۔ اسی لیے تمام رسمی دستاویزات 77 کا گروپ اور چین کے نام سے شائع ہوتا ہیں۔ 2018ء میں گروپ 77 کی صدارت مصر کے پاس ہے جبکہ جنوری 2019ء سے دولت فلسطین اس کی ذمہ سنبھالے گا۔ [2]۔ گروپ-77 کی بنیاد 15 جون 1964ء کو “ 77 ممالک کے باہمی اعلان سے رکھی گئی تھی۔ یہ اعلان اقوام متحدہ کانفرنس برائے تجارت و ترقی کے اجلاس میں کیا گیا تھا۔ [3] اس کا پہلا اہم اجلاس 1967ء میں الجیرس میں ہوا تھا جہاں مستقل اداری ساخت کی شروعات کی گئی۔ جنیوا (اقوام متحدہروم (ادارہ برائے خوراک و زراعتویانا (یونیڈوپیرس (یونیسکونیروبی (یونیپ) اور گروپ 24، واشنگٹن ڈی سی (بین الاقوامی مالیاتی فنڈ اور عالمی بنک) میں گروپ 77 کے ابواب موجود ہیں۔

2008ء میں گروپ 77 کے ارکان

پالیسیاں

[ترمیم]

یہ گروپ مکمل اور بنیادی طور پر اپارتھائیڈ کے خلاف آواز بلند کرتا ہے اور عالمی تخفیف اسلحہ کی حمایت کرتا ہے۔ [4]

یہ بین الاقوامی اتصادی آرڈر کی بھی حمایت کرتا آرہا ہے۔ [4][5] یہ غیر معمولی معاونت، ماحولیاتی سرگرمیاں کرنے کے لیے اس کی غیر معمولی حمایت کے لیے تنقید کا حامل ہے، جس میں گروپ ثانوی اقتصادی ترقی اور غربت کے خاتمے کے اقدامات کو سمجھا جاتا ہے۔[4][6][7]

ارکان

[ترمیم]

جولائی 2017ء تک دولت فلسطین سمیت اقوام متحدہ کے تمام ارکان گروپ 77 کے ارکان میں شامل تھے۔ مندرجہ ذیل ممالک اس کے ارکان نہیں ہیں؛

  1. یورپ کی کونسل کے ارکان سوائے بوسنیا و ہرزیگووینا کے۔
  2. انجمن اقتصادی تعاون و ترقی کے ارکان ، سوائے چلی کے۔
  3. آزاد اور فری کامن ویلتھ اقتصادی رقبہ کے ارکان سوائے تاجکستان کے۔
  4. دو پیسیفگ مائکرو سٹیٹ: پلاؤ اور تواولو۔

موجودہ بنیاد گزار ارکان

[ترمیم]

[8]

دیگر موجودہ ارکان

[ترمیم]

چین

[ترمیم]

گروپ 77 چین کو ایک رکن کی حیثیت سے دیکھتا ہے۔ [1] حکومت چین گروپ 77 کو متواتر سیاسی مدد دیتا رہا ہے اور 1994ء سے ہی گروپ 77 کو مالی مدد بھی دے رہا ہے لیکن چین خود کو اس کا رکن نہیں مانتا ہے۔ [9]اسی لیے اس کا رسمی نام 77 کا گروپ اور چین ہے۔[10]

سابق ارکان

[ترمیم]
  1. نیوزی لینڈ نے “ترقی پزیر ممالک کے مشترک اعلان“ میں 1963ء میں دستخط کیا تھا لیکن 1964ء میں گروپ کی تخلیق سے قبل ہی اپنا نام واپس لے لیا اور 1973ء میں انجمن اقتصادی تعاون و ترقی میں شمولیت اختیار کرلی۔
  2. میکسیکو اس کے بنیاد گزار ارکان میں سے تھا لیکن 1994ء میں انجمن اقتصادی تعاون و ترقی میں شامل ہونے کے بعد گروپ 77 سے رکنیت واپس لے لی۔ اس نے 1973–1974, 1983–1984 میں گروپ کی صدارت بھی کی ہے۔ مییسیکو اب بھی گروپ-24 کا رکن ہے۔
  3. جنوبی کوریا اس کے بنیاد گزار ارکان میں سے ہے لیکن 996ء میں انجمن اقتصادی تعاون و ترقی میں شمولیت کے بعد اس سے باہر ہو گیا۔
  4. اشتراکی وفاقی جمہوریہ یوگوسلاویہ اس کے بنیاد گزار ارکان میں سے ہے۔ 1990 کی دہائی تک یہ ارکان کی فہرست میں تھا لیکن پھی ایسا لگا کہ یہ گروپ-77 کی کارروائیوں میں شرکت نہیں کر سکتا ہے۔ 2003ء کے اواخر میں اس کو گروپ سے نکال دیا گیا۔ اس نے 1985–1986 میں گروپ کی صدارت کی تھی۔
  5. قبرص اس کے بنیاد گزار ارکان میں سے ہے لیکن 2004ء میں یورپی اتحاد تک رسائی کے بعد گروپ کے رسمی ارکان کی فہرست میں اس کا نام نہیں تھا۔
  6. مالٹا 1976ء میں اس کا رکن بنا لیکن 2004ء میں یورپی اتحاد تک رسائی کے بعد گروپ کے رسمی ارکان کی فہرست میں اس کا نام نہیں تھا۔
  7. پلاؤ 2002ء میں اس کا رکن بنا لیکن 2004ء میں اپنا نام واپس لے لیا۔
  8. رومانیہ 1976ء میں اس کا رکن بنا 2007ء میں یورپی اتحاد تک رسائی کے بعد گروپ کے رسمی ارکان کی فہرست میں اس کا نام نہیں تھا۔

صدارت

[ترمیم]
1970ء سے جی-77 کی صدارت۔ ۔ سرمئی= کبھی نہیں، زرد= ایک مرتبہ، نارنگی= دو مرتبہ، سرخ= تین مرتبہ

[11]

ملک سال
 بھارت 1970–1971
 پیرو 1971–1972
 مصر 1972–1973
 ایران 1973–1974
 میکسیکو 1974–1975
 مڈغاسکر 1975–1976
 پاکستان 1976–1977
 جمیکا 1977–1978
 تونس 1978–1979
 بھارت 1979–1980
 وینیزویلا 1980–1981
 الجزائر 1981–1982
 بنگلادیش 1982–1983
 میکسیکو 1983–1984
 مصر 1984–1985
 یوگوسلاویہ 1985–1986
 گواتیمالا 1987
 تونس 1988
 ملائیشیا 1989
 بولیویا 1990
 گھانا 1991
 پاکستان 1992
 کولمبیا 1993
 الجزائر 1994
 فلپائن 1995
 کوسٹاریکا 1996
 تنزانیہ 1997
 انڈونیشیا 1998
 گیانا 1999
 نائجیریا 2000
 ایران 2001
 وینیزویلا 2002
 المغرب 2003
 قطر 2004
 جمیکا 2005
 جنوبی افریقا 2006
 پاکستان 2007
 اینٹیگوا و باربوڈا 2008
 سوڈان 2009
 یمن 2010
 ارجنٹائن 2011
 الجزائر 2012
 فجی 2013
 بولیویا 2014
 جنوبی افریقا 2015
 تھائی لینڈ 2016
 ایکواڈور 2017
 مصر 2018
 فلسطین 2019

گروپ-24

[ترمیم]

گروپ-24 جی-77 کا ایک باب ہے جس کی بنیاد 1971ء میں عالمی مالیاتی فنانس کی ترقی کے مسائل کے سلسلے میں ترقی پذیر ملک کی پوزیشن کو ہم آہنگ کرنے عالمی مالیاتی معاملات میں ان نے منافع کی گفگتو کو صحیح طریقے سے رکھنے کے لیے رکھی گئی تھی۔ میکسیو کے علاوہ جی-24 کا ہر رکن جی-77 کا بھی رکن ہے۔ حالانکہ جی-24 کی رکنیت کی تعداد 24 تک ہی محدود ہے تاہم جی-77 کا کوئی بھی رکن جی-24 کی رکنیت لے سکتا ہے۔

مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. ^ ا ب "The Member States of the Group of 77"۔ The Group of 77 at the United Nations۔ 2019-01-07 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-09-23
  2. "Palestinians to Lead U.N.'s Biggest Bloc of Developing Countries" (انگریزی میں). Archived from the original on 2019-01-07. Retrieved 2018-07-27.
  3. "About the Group of 77:Establishment"۔ 2017-12-24 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-09-23
  4. ^ ا ب پ Satpathy (2005)۔ Environment Management۔ Excel Books India۔ ص 30۔ ISBN:978-81-7446-458-3۔ 2019-01-07 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-09-23
  5. Malgosia Fitzmaurice؛ David M. Ong؛ Panos Merkouris (2010)۔ Research Handbook on International Environmental Law۔ Edward Elgar Publishing۔ ص 567–۔ ISBN:978-1-84980-726-5۔ 2019-01-07 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-09-23
  6. Jan Oosthoek؛ Barry K. Gills (31 اکتوبر 2013)۔ The Globalization of Environmental Crisis۔ Taylor & Francis۔ ص 93–۔ ISBN:978-1-317-96895-5۔ 2019-01-07 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-09-23
  7. Howard S. Schiffman (3 مئی 2011)۔ Green Issues and Debates: An A-to-Z Guide۔ SAGE Publications۔ ص 9–۔ ISBN:978-1-4522-6626-8۔ 2019-01-07 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-09-23
  8. "Signed the "JOINT DECLARATION OF THE SEVENTY-SEVEN DEVELOPING COUNTRIES"."۔ 2021-01-09 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-09-23
  9. "七十七国集团(Group of 77, G77)"۔ Ministry of Foreign Affairs of the People's Republic of China۔ جولائی 2016۔ 中国不是77国集团成员,但一贯支持其正义主张和合理要求,与其保持良好合作关系,在经社领域一般以"77国集团加中国"的模式表达共同立场。中国自1994年开始每年向其捐款,2014年起捐款每年5万美元。
  10. "Statement on behalf of the Group of 77 and China by H.E. Mr. Horacio Sevilla Borja, Permanent Representative of the Republic of Ecuador to the United Nations, at the opening session of the 4th Prepcom established by General Assembly resolution 69/292: Development of an international legally binding instrument under UNCLOS on the conservation and sustainable use of marine biological diversity of areas beyond national jurisdiction (New York, 10 جولائی 2017)"۔ www.g77.org۔ 2019-01-07 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-09-23۔ Mr. Chair, I have the honour to deliver this statement on behalf of the Group of 77 and China.
  11. "Presiding Countries of the Group of 77 in New York"۔ The Group of 77 at the United Nations۔ 2019-01-07 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-09-23
  1. Joined as Dahomey.
  2. Joined as Upper Volta.
  3. Joined as the United Arab Republic.
  4. Joined as Burma.
  5. Joined as Ceylon.
  6. Joined as the United Republic of Tanganyika and Zanzibar.