مندرجات کا رخ کریں

حناہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

حناہ یا حنان سوریہ کے حاکم کورنیس نے اسے 6ء میں سردار کاہن مقرر کیا جب اُس کی عمر 37 سال تھی۔ 15ء میں یہودیہ کے حاکم گراتُس نے اسے عہدہ سے برطرف کر دیا۔ اُس کے پانچ بیٹے بھی سردار کاہن بنے۔ اس کا داماد کائفا بھی سردار کاہن مقرر ہوا۔[1] اسے اور کائفا دونوں کو یوحنا پبتسمہ دینے والے کی خدمت کے آغاز میں سردار کاہن کہا گیا ہے۔[2] یہ شاید اس لیے کہ حناہ کا خاندان سربراہ ہونے کی وجہ سے ابھی تک بار سوخ تھا اور سردار کاہن کہلاتا تھا۔ یہی وجہ تھی کہ جب یسوع کو گرفتار کیا گیا تو پہلے اُسے حناہ کے پاس لے گئے[1] اور بعد میں باندھ کر سردار کاہن کائفا کے پاس بھیجا۔[3] اور شاید اسی وجہ سے حناہ کو اعمال 4: 6 میں سردار کاہن کہا گیا ہے جب پطرس اور یوحنا کو گرفتار کیا گیا حالانکہ اس وقت حقیقت میں کائفا ہی سردار کاہن تھا۔

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. ^ ا ب یوحنا 18: 13
  2. لوقا 3: 2
  3. یوحنا 18: 24