مندرجات کا رخ کریں

سامراج مخالف

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

علم سیاسیات اور عالمی تعلقات میں “سامراج مخالف“ اصطلاح مختلف سیاق سباق میں استعمال کی جاتی ہے، عام طور پر یہ اصلاح قومی تحریکوں میں ایک کثیر نسلی خود مختار ریاست سے آزادی حاصل کرنے کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔ اسے ایک مخصوص نظریہ کے طور پر، لینن کی اہم تصنیف “سامراج، سرمایہ داری کی آخری منزل“ سے حاصل کیاجاتا ہے۔ تاہم بعض اوقات اس اصلاح کو عدم مداخلت خارجہ پالیسی کے حامیوں کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

نوآبادیات، نوآبادیاتی سلطنتوں، سامراج اورکسی ملک کی قائم کردہ سرحدوں سے باہر علاقائی توسیع کی مخالفت کرنے والے افراد بھی خود کو سامراج مخالف کہلواتے ہیں[1]۔دوسری عالمی جنگ کے بعد اور سرد جنگ کے آغاز کے بعد اس اصلاح نے یورپی طاقتوں کی نوآبادیات میں قومی اقتدار کے حصول کی سیاسی تحریکوں کو فروغ دیا۔ کچھ مخالف سامراجی گروہوں جنھوں نے ریاستہائے متحدہ امریکہ کی مخالفت کی، سوویت یونین کی طاقت کی حمایت کی، جیسے گویوارزم، جبکہ ماؤازم میں اسے سماجی سامراج کے طور پر تنقید کی گئی۔

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. Richard Koebner and Helmut Schmidt, Imperialism: The Story and Significance of a Political Word, 1840–1960 (2010).