مندرجات کا رخ کریں

صادق سنجرانی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
صادق سنجرانی
(انگریزی میں: Sadiq Sanjrani ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

مناصب
رکن ایوان بالا پاکستان [1]   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رکن سنہ
12 مارچ 2018 
حلقہ انتخاب بلوچستان  
صدر ایوان بالا پاکستان [2][3]   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
آغاز منصب
12 مارچ 2018 
میاں رضا ربانی  
 
معلومات شخصیت
پیدائش 14 اپریل 1978ء (47 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
نوک کنڈی   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعت آزاد سیاست دان   ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی جامعہ بلوچستان   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ سیاست دان   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مادری زبان اردو   ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان اردو   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

صادق سنجرانی پاکستانی سیاست دان چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی 14 اپریل 1978 کو بلوچستان کے ضلع چاغی کے علاقے نوک کنڈی میں پیدا ہوئے۔

صادق سنجرانی نے ابتدائی تعلیم نوک کنڈی میں حاصل کی اور پھر بلوچستان یونیورسٹی سے ایم اے کیا۔

ان کے والد خان محمد آصف سنجرانی کا شمار علاقے کے قبائلی رہنماؤں میں ہوتا ہے اور وہ ان دنوں ضلع کونسل چاغی کے رکن ہیں۔

میر صادق سنجرانی پانچ بھائیوں میں سب سے بڑے ہیں اور ان کے ایک بھائی اعجاز سنجرانی نواب ثناءاللہ زہری کے دور حکومت میں محکمہ ریونیو کے مشیر بنے۔

حکومت کی تبدیلی کے باوجود وزیر اعلیٰٰ عبدالقدوس بزنجو نے انھیں اس عہدے پر برقرار رکھا۔

میر صادق سنجرانی کے ایک بھائی محمد رازق سنجرانی سینڈک پروجیکٹ کے ایم ڈی رہے۔

صاوق سنجرانی 1998 میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کے کو آرڈینیٹر رہے اور 2008 میں جب یوسف رضا گیلانی وزیر اعظم پاکستان بنے تو ان کی جانب سے قائم کیے گئے شکایات سیل کا سربراہ میر صادق سنجرانی کو بنایا گیا اور وہ 5 سال تک اس سیل کے سربراہ رہے۔

صادق سنجرانی نے 3 مارچ 2018 کو بلوچستان سے آزاد حیثیت سے بطور رکن ایوان بالا پاکستان اور امیر مجلس ایوان بالا پاکستان منتخب ہوئے۔

مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]