ضلع جعفرآباد
ضلع جعفر آباد | |
---|---|
ضلع جعفر آباد | |
District Jafarabad | |
ضلع جعفر آباد کا نقشہ | |
ملک | پاکستان |
صوبہ | بلوچستان |
پایہ تخت | ڈیرہ اللہ یار |
قیام | 1987 |
حکومت | |
• ڈویژن | نصیر آباد ڈویژن |
• انتخابی حلقہ | این اے-255 (صحبت پور مع جعفر آباد، اوستہ محمد اور نصیر آباد) |
• انتظامی تقسیم | گنداخہ تحصیل جھٹ پٹ سب ڈویژن |
• ڈپٹی کمشنر | اظہر شہزاد |
رقبہ | |
• کل | 690 کلومیٹر2 (270 میل مربع) |
بلندی | 67 میل (220 فٹ) |
آبادی | |
• کل | 594,558 |
منطقۂ وقت | پاکستان کا معیاری وقت (UTC+05:00) |
• گرما (گرمائی وقت) | مشاہدہ نہیں کیا جاتا (UTC) |
ٹیلی فون کوڈ | 8289 |
ویب سائٹ | Official site |
ضلع جعفر آباد (انگریزی: Jafarabad District) پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے نصیر آباد ڈویژن کا ایک ضلع ہے۔ ضلع جعفر آباد 1987ء کو ضلع نصیر آباد سے الگ ہو کر ضلع بنا دیا گیا تھا۔[1] مردم شماری پاکستان ۲۰۲۳ء کے مطابق ضلع جعفر آباد کی آبادی 594,558 افراد پر مشتمل ہے۔
ضلعی تاریخ
[ترمیم]ضلع جعفرآباد 1987ء میں ضلع نصیر آباد کو تقسیم کرکے بنایا گیا۔ صحبت پور، اوستہ محمد اور گنداخہ کے علاقے ضلع جعفرآباد کا حصہ بن گئے۔ ضلع جعفرآباد کا نام میر جعفر خان جمالی کے نام پر رکھا گیا ہے جو قائد اعظم محمد علی جناح کے قریبی ساتھی تھے۔ میر جعفر خان کا انتقال 1967ء میں ہوا، اور انہیں جمالی قبیلے کے آبائی گاؤں روجھان جمالی میں دفن کیا گیا۔
صحبت پور تحصیل ضلع جعفر آباد کا ایک حصہ تھا جو 2013ء میں ضلع صحبت پور کا درجہ حاصل کرگیا۔
2022 میں اوستہ محمد کو الگ کر کے ضلع اوستہ محمد بنا دیا گیا۔
علم آبادیات
[ترمیم]جعفرآباد میں قوم کی اکثریت زیادہ تر۔گولہ کٹوھر۔بگٹی بہرانی ۔ جمالی ۔ لاشاری ۔ کھوسہ ۔ چھلگری ۔ بھنگر ۔ گاجانی ۔ سومرو ۔ دھرپالی ۔ عمرانی ۔ کھوکھر ۔ لغاری اور
مزید معلومات کے لیے https://ur.m.wikipedia.org/wiki/%D8%B6%D9%84%D8%B9_%D8%AC%D8%B9%D9%81%D8%B1%D8%A2%D8%A8%D8%A7%D8%AF#/editor/1
مزید دیکھیے
[ترمیم]حوالہ جات
[ترمیم]ویکی ذخائر پر ضلع جعفرآباد سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
- ↑ انگریزی ویکیپیڈیا کے مشارکین۔ "Jafarabad District"
|
|