ضلع کوٹ ادو
Appearance
ضلع کوٹ ادو پاکستان کے صوبہ پنجاب میں واقع جنوبی پنجاب کا ایک ضلع ہے جس کا صدر مقام کوٹ ادو ہے۔ اس ضلعے میں زیادہ تر سرائیکی زبان بولی جاتی ہے۔ ضلع کوٹ ادو پہلے بطور تحصیل کوٹ ادو ضلع مظفرگڑھ کا حصہ تھا جسے14 اکتوبر 2022ء کو وزیر اعلیٰ پنجاب نے ضلع کا درجہ دیا ۔ اس ضلع میں دو تحصیلیں شامل ہیں۔ لیکن اب ضلع کا درجہ ملنے کے بعد ممکن ہے کہ کوٹ سلطان اور قصبہ گجرات کو تحصیل کا درجہ دیا جائے گا۔
- تحصیل کوٹ ادو ۔ صدر مقام
- تحصیل چوک سرور شہید