مندرجات کا رخ کریں

فالودہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

فالودہ نوڈلس کے ساتھ تیارکیا جانے والا میٹھا ہے . [1] [2] اس کی ابتدا فارسی ڈش فلوڈہ سے ہوئی ، اس کی مختلف اقسام مغرب ، وسطی اور جنوبی ایشیا میں پائی جاتی ہیں۔ [3] روایتی طور پر یہ گلاب کا شربت ،سویوں اور میٹھی تلسی کے بیجوں کو دودھ میں ملا کر بنایا جاتا ہے ، جسے اکثر آئس کریم کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے۔ [4] فالودے میں استعمال ہونے والی سویاں عموما گندم ، [5] اراروٹ ، میدہ یا ساگودانہ . [6] سے تیار کی جاتیں ہیں۔پاکستان کے مختلف علاقوں میں اس کی تیاری اور سجاوٹ کے لیے بہت سے اجزاء استعمال کیے جاتے ہیں۔

تاریخ

[ترمیم]

فالودہ کی بنیاد ایران سے نکلتی ہے جہاں اسی طرح کی ایک میٹھی ، فلوڈہ ، بہت مشہور تھی۔ یہ میٹھا وسطی ایشیا کے بہت سے تاجروں اور خاندانوں کے ساتھ ہندوستان میں آیا۔جو 16 ویں سے 18 ویں صدی میں برصغیر پاک و ہند میں آباد تھے۔ فالودہ کی موجودہ شکل کی تیاری میں مغل باورچیوں کا بہت زیادہ حصہ ہے۔

اجزاء

[ترمیم]

دودھ

جیلی ہری،لال

چینی

سویاں

پائن اپیل

ونیلا آسکریم

بادام پستے

کھوپرا

لال شربت

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. Gil Marks (17 November 2010)۔ Encyclopedia of Jewish Food۔ HMH۔ ISBN 978-0-544-18631-6 – Google Books سے 
  2. "The Royal Falooda"۔ Eating India۔ 28 مئی 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 اپریل 2016 
  3. Colleen Taylor Sen (2015)۔ مدیر: Darra Goldstein۔ The Oxford Companion to Sugar and Sweets۔ اوکسفرڈ یونیورسٹی پریس۔ صفحہ: 357۔ ISBN 978-0-19-931339-6 – Google Books سے 
  4. "Falooda Recipe"۔ Sailu's Food۔ 26 May 2015۔ اخذ شدہ بتاریخ 07 اپریل 2019 
  5. "Falooda"۔ ifood.tv۔ 25 جنوری 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 جنوری 2015 
  6. "Falooda Sev Recipe"۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 جنوری 2017 

بیرونی روابط

[ترمیم]