منسی
Appearance
منسی | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
والد | یوسف [1] |
والدہ | آسِناتھ [1] |
بہن/بھائی | |
درستی - ترمیم |
منسّؔی یا منسؔے (عبرانی: מְנַשֶּׁה ؛ مطلب: بھولنے والا) یوسف کا بڑا بیٹا تھا۔جو مصر میں پیدا ہوا تھا۔[2] یعقوبؔ نے اُسے اور اُس کے چھوٹے بھائی کو اپنے بیٹے قرار دیا اور پیشینگوئی کی کہ افرائیم، منسّؔی سے بڑا ہوگا۔[3] منسی کا ایک بیٹا مکیر تھا۔[4] اور اُسی کی اولاد سے منسی کا قبیلہ بنا۔ 1 تواریخ باب 7 آیت 14 کے مطابق منسی کے ایک اور بیٹے کا نام اسری ایل تھا۔ لیکن گنتی باب 26 آیت 30 میں اسری ایل اور اُس کی اولاد مکیر کے بیٹے جلعاد کے بیٹوں میں شمار ہوئی۔ ممکن ہے کہ 1 تواریخ باب 7 آیت 14 کا یہ مطلب ہو گا کہ اسری ایل منسی کا پوتا تھا۔ تورات کتاب پیدائش کے مطابق منسی کا بیٹا تھا ۔
حوالہ جات
[ترمیم]ویکی ذخائر پر منسی سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |