موراثی تضخیم
Appearance
موراثی تضخیم (genomic amplification) کی اصطلاح سے مراد موراثہ (genome) کی تضخیم (amplification) سے ہوتی ہے، تضخیم کا مطلب کسی بھی شے کی مقدار میں اضافہ (ضخامت) کرنے یا ہونے کا ہوتا ہے یعنی یوں بھی کہ سکتے ہیں کہ کسی چیز کی مقدار کو بڑھانا یا اس کو ضخیم کرنا تضخیم کہلاتا ہے۔ اور چونکہ بنیادی طور پر مواثہ یعنی genome اصل میں کسی ایک خلیے میں موجود تمام دنا (DNA) کو کہا جاتا ہے اس لیے موراثی تضخیم کا لفظ ڈی این اے کی تضخیم کے مترادف بھی استعمال ہوتا ہے۔ موراثی تضخیم کا لفظ درج ذیل مقامات پر استعمال ہو سکتا ہے۔
- خلوی تقسیم (cell division) پر کسی خلیے میں شاذی (abnormal) یعنی غیر معمولہ طور پر لونجسیمات (chromosomes) کی متعدد نقول (copies) کا بن جانا، اس کی وجہ سے بھی ظاہر ہے کہ موراثہ یا جینوم کی ضخامت میں اضافہ ہوتا ہے۔
- پیسیار (PCR) جس کے ذریعہ ڈی این اے کی نقول بنا کر اس کی تضخیم کی جاتی ہے۔