مندرجات کا رخ کریں

میدان شہر

متناسقات: 34°23′50″N 68°52′11″E / 34.39722°N 68.86972°E / 34.39722; 68.86972
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

میدان ښار
میدان شہر is located in افغانستان
میدان شہر
میدان شہر
افغانستان میں محل وقوع
متناسقات: 34°23′50″N 68°52′11″E / 34.39722°N 68.86972°E / 34.39722; 68.86972
ملک افغانستان
صوبہمیدان وردک
رقبہ
 • شہر345 کلومیٹر2 (133 میل مربع)
بلندی2,225 میل (7,300 فٹ)
آبادی (2006)
 • شہر2,400
 • کثافت7/کلومیٹر2 (18/میل مربع)
 • شہری14,265 [1]
منطقۂ وقتمتناسق عالمی وقت+04:30

میدان شہر (پشتو: میدان ښارمیدان شار؛[2][3][4] فارسی: میدان شهر‎) یا مختصراً میدان، افغانستان کے وسطی صوبہ میدان وردک کی راجدھانی ہے۔ اندازے کے مطابق 2003ء میں اس کی آبادی 35،008 تھی[5] جن میں سے 85٪ پشتون، کچھ ہزارہ اور تاجک تھے۔[6]

میدان شہر کی آبادی 14,265 ہو چکی ہے۔[7] اس میں 4 اضلاع شامل ہیں اور اس کا کُل رقبہ 3،347 ہیکٹر ہے۔[8] میدان شہر میں مساکن کی کُل تعداد 1،585 ہے۔[8]

آب و ہوا

[ترمیم]

یہاں کی آب و ہوا سرد ہے۔ درجہ حرارت نسبتا کم رہتا ہے۔اوسط درجہ حرارت 8.8 °C ہے۔ جولائی سال کا سب سے گرم مہینہ ہے اور اس ماہ اس کا درجہ حرارت وہیں 21.2 °C رہتا ہے جبکہ -6.4 °C کے ساتھ جنوری سب سے سرد مہینہ ہے۔

زمین

[ترمیم]

میدان شہر کابل سے 40 کلومیٹر کی مسافت پر واقع ہے۔ اسے شہری گاؤں کہا جا سکتا ہے۔و7و گاؤں کی زیادہ تر زمین غیر مستعمل ہے۔ 81 فیصد زمین غیر مستعمل ہے جبکہ 22 فیصد تنظیموں کے قبضہ میں ہے۔و7و

جغرافیہ

[ترمیم]

میدان شہر صوبہ میدان وردک کے شمال مشرقی حصہ میں واقع ہے اور صوبہ کابل کے پغمان پہاڑی سے گھرا ہوا ہے۔ اس کا کل رقبہ 245 مربع کلومیٹر ہے۔ سطح سمندر سے 2225 میٹر کی اونچائی پر بسے میدان شہر میں 59 اہم گاؤں اور 1 چھوٹا گاؤں ہے۔

معیشت

[ترمیم]

میدان کے زیادہ تر لوگ کھیتی باڑی، مویشی، باغات اور تجارت پر منحصر ہیں۔ اوسطا میدان شہر لے غریب ہیں۔

تعلیم

[ترمیم]

2008ء کے آخر تک میدان شہر میں 14 اسکول ہیں جن میں تقریباً 9268 طلبہ زیر تعلیم ہیں اور 275 اساتذہ ان کو تعلیم دیتے ہیں۔و9و

مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. "The State of Afghan Cities report2015"۔ 31 اکتوبر 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ 
  2. "آرکائیو کاپی"۔ 08 اکتوبر 2011 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 جنوری 2019 
  3. "آرکائیو کاپی" (PDF)۔ 03 جولا‎ئی 2009 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 جنوری 2019 
  4. "آرکائیو کاپی" (PDF)۔ 08 اکتوبر 2011 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 جنوری 2019 
  5. http://www.mrrd.gov.af/nabdp/Provincial%20Profiles/Wardak%20PDP%20Provincial%20profile.pdf آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ mrrd.gov.af (Error: unknown archive URL) Wardak Provincial Profile – MRRD
  6. "aims.org.af" (PDF)۔ 27 اکتوبر 2005 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 جنوری 2019 
  7. "The State of Afghan Cities report2015"۔ 31 اکتوبر 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ 
  8. ^ ا ب "The State of Afghan Cities report 2015"