واخان
Appearance
واخان شمال مشرقی افغانستان کے سلسلہ کوہ پامیر کے درّہ واخان کے ایک دور دراز علاقے میں ایک مقام ہے۔ یہ ایک دشوار گزار درہ ہے جہاں حیاتیات کے کئی راز ابھی تک محفوظ اور پوشیدہ ہیں اور یہ علاقہ افغانستان میں جنگلی حیات کے لیے بے حد اہم ہے۔ واخان کی آبادی کافی بکھری ہوئی ہے اور ایک تخمینہ کے مطابق اس کی آبادی 10،600 ہے۔ زیادہ تر لوگ واخی زبان بولتے ہیں۔