ٹرکی (پالتو)
Appearance
اس مضمون میں کسی قابل تصدیق ماخذ کا حوالہ درج نہیں ہے۔ |
اس مضمون کی ویکائی کی ضرورت ہے تاکہ یہ ویکیپیڈیا کے اسلوب تحریر سے ہم آہنگ ہو سکے۔ براہ کرم اس مضمون کی ویکائی میں مدد کریں۔ |
پالتو ٹرکی مرغبانی کی صنعت میں ایک بڑا پرندہ ہے۔ پالتو ٹرکی جنگلی ٹرکی کی نسل سے ہے۔
ٹرکی کو دنیا بھر کے معتدل موسم والے ممالک میں پیدا کیا جاتا ہے اور اس کے گوشت کو پسند کیا جاتا ہے۔ صنعتی پیمانے پر اس کی پیداوار کی وجہ سے اس کا گوشت بہت سستا پڑتا ہے اور اس کے گوشت کی مقدار بھی زیادہ ہوتی ہے۔ ٹرکی کی اوسط عمر 10 سال ہوتی ہے۔
عموماً ٹرکی کو سفید پروں کی نسل کے طور پرپیدا کیا جاتا ہے تاہم بھورے یا تانبے کی رنگت والے پروں والے ٹرکی بھی پیدا ہوتے ہیں۔
ٹرکی کی تُرکی کے ملک سے کوئی نسبت نہیں تاہم انگریزی میں دونوں کو ایک ہی طرح سے لکھا جاتا ہے۔ ٹرکی دراصل شمالی امریکا کا پرندہ ہے۔
ویکی ذخائر پر ٹرکی (پالتو) سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |