مندرجات کا رخ کریں

پھول چکر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
1950ء کی دہائی کی گھڑیوں کا پھول چکر جسے نمبر 1 سے نمایاں کیا گیا ہے
جدید پھول چکر

پھول چکر یا گھڑی گھنٹے کی چرخی میکانیکی گھڑیوں میں استعمال ہونے والا ایک پرزہ ہے جو گھنٹے کے لنگر (پینڈولم) کی طرح ہوتا ہے۔[1][2][3]

پھول چکر آگے پیچھے گھومتا رہتا ہے اور بال کمانی کے اپنے محور پر آنے جانے کو برقرار رکھتا ہے۔ چکر، گھڑی کے میزان کو کمانی کی جانب حرکت دیتا ہے اور پھر کمانی سے پیدا ہونے والی حرکت پھول چکر میں منتقل ہو جاتی ہے، اس طرح پھول چکر گھڑی کو چلاتا ہے۔ چکر کا پورا جھکاؤ، جدا جدا گراریوں کو آگے کی طرف ڈھکیلتا ہے اور یوں پھول چکر اور بال کمانی کی لچک دونوں مل کر ہر گردش کے درمیان وقت کے تواتر کو برقرار رکھتے ہیں۔

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. Lynn Jr. White (1966)۔ Medieval Technology and Social Change۔ Oxford Press۔ ISBN 978-0-19-500266-9 
  2. "Britten 1898, p. 37"۔ 24 فروری 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 دسمبر 2018 
  3. Frederick J. Britten (1898)۔ On the Springing and Adjusting of Watches۔ New York: Spon & Chamberlain۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 اپریل 2008