گدھا
گدھا/خر | |
---|---|
اسمیاتی درجہ | ذیلی نوع [1] |
جماعت بندی | |
مملکت: | جانور |
جماعت: | ممالیہ |
طبقہ: | Perissodactyla |
خاندان: | Equidae |
جنس: | Equus |
ذیلی جنس: | Asinus |
نوع: | E. asinus |
سائنسی نام | |
Equus africanus asinus | |
| |
درستی - ترمیم |
گدھا یا خر، ایک ممالیہ جانور، جو چوپایوں میں گھوڑے کے خاندان سے تعلق رکھتا ہے۔ یہ سدھایا ہوا جانور ہوا ہے جس کو مال برداری اور دوسرے امور جیسے رہٹ اور ہتھ گاڑی کھینچنے اور ہل وغیرہ چلانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
گدھے یا خر کا گھوڑے کی جنس کے ساتھ ملاپ کے نتیجے میں دوغلی نسل کا جانور بھی حاصل کیا جا سکتا ہے۔ اس صورت میں، مادہ گھوڑی اور نر گدھے کی اخلاف کو خچر کہا جاتا ہے۔ جبکہ گدھے کی مادہ اور نر گھوڑے کے اخلاف کو ٹٹو پکارا جاتا ہے۔ گھوڑے اور گدھے کی دوغلی نسل کا جانور زیادہ مضبوط اور زیادہ مشقت کی سہولت فراہم کرتا ہے۔
تفصیل
[ترمیم]گدھا، زیبرا اور خچر/ٹٹو، گھوڑے کے خاندان سے تعلق رکھتے ہیں مگر یہ کئی خصوصیات میں عام گھوڑے سے مختلف ہوتے ہیں۔ مثلاً ایک فرق کانوں کی بناوٹ کا ہوتا ہے۔[2] گدھے یا خر کے کان، عام گھوڑے کی نسبت بڑے ہوتے ہیں۔ اسی طرح ان کی گردن نسبتاً نیغ اور جسمانی ہیئت بھی مختلف ہوتی ہے۔ کمر گھوڑے کی نسبت زیادہ سیدھی جبکہ گدھے کی دم گھوڑے کی نسبت کھردری ہوتی ہے۔ گدھے کی گردن پر بال عموماً اوپر کی جانب اگتے ہیں اور ہمیشہ سیدھے کھڑے رہتے ہیں۔
گدھے کے کھر بھی گھوڑے کی نسبت مختلف شکل کے ہوتے ہیں۔ اس کے کھر چھوٹے اور گولدار اور نسبتاً اوپر کی جانب مڑے ہوتے ہیں۔ ٹانگیں مضبوط اور ہڈیاں سخت ہوتی ہیں حالانکہ گدھے کے مشاہدے پر اس کی ٹانگیں کمزور اور کھر بہت معمولی محسوس ہوتے ہیں۔
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ عنوان : Mammal Species of the World — ناشر: جونز ہاپکنز یونیورسٹی پریس — اشاعت سوم — ISBN 978-0-8018-8221-0
- ↑ "Donkey facts" (بزبان انگریزی)۔ American Donkey & Mule Society