مندرجات کا رخ کریں

یوحنا کی انجیل

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے


یوحنا کی انجیل یا انجیل یوحنا یونانی: Τὸ κατὰ Ἰωάννην εὐαγγέλιον اناجیل اربعہ میں سے چوتھی ہے۔ جو یوحنا سے منسوب ہے۔

خاکہ

[ترمیم]

یوحنا نے چیدہ چیدہ باتوں کا ذکر کیا ہے۔ وہ مسیح کے ازلی کلمہ کے تجسم سے شروع کرتا ہے[1] اور پھر فورا ہی یسوع مسیحی کی نبوت کے ابتدائی دنوں سے بات کا آغاز کرتا ہے، یوحنا اصطباغی (یحییٰ علیہ السلام) سے بپتسمہ،[2] شاگردوں کا انتخاب اور گلیل سے یردن واپسی کو بیان کرتا ہے۔[3] یوحنا اناجیل متوافقہ کی نسبت گلیل کا کم تذکرہ کرتا ہے۔ اس کے مقابلے میں یہودی عیدوں اور یروشلم کے واقعات کو زیادہ بیان کرتا ہے۔ اس کے علاوہ لعزر کو زندہ کرنا، بیت عنیاہ میں مسح، یروشلم میں فتح مند داخلہ، آخری فسح، گرفتاریاں، پیشی اور پطرس کا انکار، پیلاطس کے سامنے پیشی کی تفصیل، آخری بیان اور دعا اور تصلیب اور قیامت (تیسرے دن زندہ ہونا)۔

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. انجیل یوحنا، باب 1، آیات 1تا 18
  2. انجیل یوحنا، باب1 آيات 19 تا 51
  3. انجیل یوحنا، باب 1، آیت 43