سنہری اصول
Appearance
سنہری اصول (Golden Rule) ایک بنیادی اخلاقی اصول ہے جو تمام مذاہب اور معاشروں میں موجود ہے اس کا مفہوم یہ ہے کہ "دوسروں کے ساتھ وہی سلوک کرو جس سلوک کی توقع تم ان سے کرتے ہو"۔ یہ اصول انسانی حقوق کا بنیادی جزو ہے۔ فلسفیوں اور نبیوں نے اسے مختلف انداز میں بیان کیا ہے:
- "دوسروں کو تکلیف نہ دو تاکہ دوسرے بھی تمہیں تکلیف نہ دیں۔"-محمد صل للہ علیہ والہ وسلم
- "تم نہ بدلہ لو گے، نہ ہی اپنے لوگوں کے بچوں کے خلاف کوئی نفرت اپنے دل میں رکھو گے، تم اپنے ہمساۓ سے محبت کرو گے جیسا کہ تم اپنے آپ سے کرتے ہو"-موسی
- "یہ کام کا اصول ہے، دوسروں کے ساتھ وہ نہ کرو جو تم نہیں چاہتے کہ تمہارے ساتھ بھی کیا جاۓ۔"-مہا بھارت
- "جو تمہیں اپنے لیے پسند نہیں ہے، وہ دوسروں کے لیے نہ چاہو"-کنفیوشس
- "جو تمہارے لیے قابل نفرت ہے، وہ دوسروں کے لیے نہ چاہو۔"-ہلل
- "دوسروں کے لیے وہی کرو جو تم چاہتے ہو کہ دوسرے تمہارے ساتھ کریں۔"-عیسی