مندرجات کا رخ کریں

چاکلیٹ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
چاکلیٹ
چاکلیٹ بطور تحفہ

چاکلیٹ (انگریزی: Chocolate) دنیا بھر میں ہر عمر کے لوگوں کی پسندیدہ کھانے پینے کی چیز ہے۔ یہ ٹھوس اور مائع دونوں حالتوں میں استعمال ہوتی ہے۔ اس کا رنگ گھرا بھورا ہوتا ہے۔ اس کا ذائقہ ہلکا تلخ لیکن بہت مزیدار ہوتا ہے۔

چاکلیٹ اصل میں ایک پودے کوکوا کے بیجوں کو بھون اور پھر پیس کر حاصل کیا جاتا ہے۔ اس کا اصل وطن وسطی امریکہ ہے لیکن پیداوار کے لحاظ سے مغربی افریقا اس کا اہم خطہ ہے۔

چاکلیٹ مٹھائیوں، ٹافیوں، بسکٹوں، کیکوں، آئس کریم اور کھانے پینے کی بے شمار اشیاء میں استعمال ہوتا ہے۔


مزید دیکھیے

[ترمیم]